6 مئی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن29 (اپریل 2025 کو روس کے دار الحکومت ماسکو میں ریڈ اسکوائر پر "وکٹری ڈے پریڈ " کی پہلی ریہرسل ہوئی جس میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے گارڈ آف آنر نے حصہ لیا۔ 9مئی کو روس میں دوسری جنگ عظیم میں فتح کی 80 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ دوسری جنگ عظیم کو روس میں "عظیم جنگ حب الوطنی" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔