• صفحہ اول>>دنیا

    امریکی فیڈرل ریزرو کا شرح سود میں تبدیل نہ کرنے کا تیسرا اعلان

    (CRI)2025-05-08

    مقامی وقت کے مطابق 7 تاریخ کو امریکی فیڈرل ریزرو نے اعلان کیا کہ وہ وفاقی فنڈز کی شرح کو 4.25 اور 4.50 فیصد کے درمیان برقرار رکھے گا۔امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے رواں سال جنوری اور مارچ کے بعد سے شرح سود کو برقرار رکھنے کا یہ مسلسل تیسرا فیصلہ ہے۔

    فیڈ ل ریزرو کی پالیسی ساز باڈی فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی نے اسی دن ایک بیان میں کہا کہ حالیہ مہینوں میں امریکی بے روزگاری کی شرح کم سطح پر مستحکم ہوئی ہے ، لیکن افراط زر "کسی حد تک بلند" ہے اور معیشت کی غیر یقینی صورتحال "مزید بڑھ رہی" ہے۔ اس کے علاوہ، فیڈ ل ریزرو نے یہ بھی دیکھا ہے کہ " بے روزگاری اور افراط زر میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے"، جو پچھلے بیانات میں شامل نہیں تھا،یہ تازہ ترین معاشی صورتحال کے بارے میں فیڈرل ریزور کے خدشات کی عکاسی کرتا ہے.

    امریکی بیورو آف لیبر اسٹیٹسٹکس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں امریکہ میں غیر زرعی روزگار کی تعداد میں ایک لاکھ 77 ہزار کا اضافہ ہوا۔ اس حوالے سے جے پی مورگن ایسٹ مینجمنٹ کے چیف گلوبل اسٹریٹجسٹ ڈیوڈ کیلی کا کہنا تھا کہ اگرچہ نان فارم پے رولز کے اعداد و شمار سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ بے روزگاری کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لیکن اگر امریکی ٹیرف پالیسی کو بروقت ایڈجسٹ نہیں کیا گیا تو یہ بالآخر امریکی معیشت کو کساد بازاری کی کھائی میں دھکیل دے گی۔

    ویڈیوز

    زبان