• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کا شہر جوہائی ، نجی اداروں کی  بھرپور  تائید و حمایت  کر رہا ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-05-08
    جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کا شہر جوہائی ، نجی اداروں کی  بھرپور  تائید و حمایت  کر رہا ہے
    29 اپریل 2025 : جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر جوہائی میں واقع ،گری الیکٹرک اپلائنسز ان کارپوریشن میں پیش کیے گئے چھ انچ کے سلیکون کاربائیڈ ویفرز۔

    8 مئی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن )حالیہ برسوں میں، جوہائی نے نجی اداروں کی تائیدو حمایت کو مضبوط اور موثر کرنے کے لیے اقدامات کا ایک سلسلہ متعارف کرایا ہے، جن میں مالیاتی قرض، املاک دانش کا تحفظ اور سرکاری خدمات شامل ہیں۔

    جوہائی میں 2024 تک نجی اقتصادی اداروں کی تعداد بڑھ کر 418,100 ہو چکی ہے، جو شہر کی مارکیٹ کے کل اداروں کا 90.91 فیصد بنتی ہے۔ تجویز کردہ سائز سے اوپر کے نجی صنعتی اداروں کا صنعتی پیداوار کی قدر میں حصہ ، 360.854 بلین یوآن (تقریباً 49.68 بلین امریکی ڈالر) رہا ۔ یہ جوہائی میں تجویز کردہ سائز سے زائد کے تمام صنعتی اداروں کی کل پیداوار کا 56فی صد ہے۔

    29 اپریل 2025 : جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر جوہائی میں نائن سٹار کارپوریشن کے دورے کے دوران ایک مہمان پرنٹر مصنوعات کی تصاویر لے رہا ہے۔
    29 اپریل 2025 : جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر جوہائی میں Yunzhou Intelligence Technology Ltd. کی خودکارکشتی کا تجربہ کیا گیا۔
    29 اپریل 2025 : جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر جوہائی میں ایک جدید ترین ، تیز رفتار آبدوز "بلیو وہیل " جو پانی کی سطح پر عملے کے بغیر چلتی ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان