• صفحہ اول>>دنیا

    ٹرمپ کا اسٹیل اور ایلومینیم پر محصولات 50 فیصد تک بڑھانے کا اعلان، متعدد ممالک کی جانب سے سخت مخالفت

    (CRI)2025-06-02

    30 مئی کو امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ درآمد ہونے والے اسٹیل اور ایلومینیم پر محصولات موجودہ 25 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دے گا، جس کا اطلاق 4 جون سے ہوگا۔ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ یہ اقدام امریکی اسٹیل انڈسٹری کو تحفظ فراہم کرے گا۔

    آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 31 مئی کو آسٹریلوی وزیر تجارت ڈین فیئرل نے کہا کہ آسٹریلیا امریکہ کے اس اقدام کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام معاشی خودکشی کے مترادف ہے جو منصفانہ تجارت پر انحصار کرنے والے کاروباری اداروں اور صارفین کو نقصان پہنچائے گا۔

    سی بی سی نیوز کی اطلاع کے مطابق کینیڈین لیبر کانگریس کے صدر بریوسک نے 30 مئی کو کہا کہ امریکی حکومت کا یہ قدم کینیڈا کے مزدوروں پر ایک اور براہ راست حملہ ہے۔ انہوں نے کینیڈا کی حکومت سے فوری ردعمل کا مطالبہ کیا۔

    روئٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ امریکہ اسٹیل کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ملک ہے۔ محصولات میں مزید اضافے سے اسٹیل اور ایلومینیم کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا جو پورے شعبے اور صارفین کو متاثر کرے گا۔

    ویڈیوز

    زبان