2 جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن ) چین کے صوبے یوننان کے دالی بائی خود اختیار پریفیکچر کی کاؤنٹی جیان چوان میں دریائے شیٹسائی کے کناروں پر آج کل ہزاروں تتلیوں کے غول نظر آتے ہیں ۔ ہلکی سی ہوا چلنے پر، تتلیوں کے جھرمٹ ہوا میں اڑتے ہیں اور دریا کے اوپر خوبصورت رقص کرتے ہیں تو ایک بے حد دلکش اور قابل دید منظر تخلیق پاتا ہے ۔
ہر سال مئی میں، بارشوں کے موسم کا آغاز ہونے سے پہلے، مختلف رنگوں کی تتلیاں بڑی تعداد میں وادی کے دونوں طرف جمع ہوتی ہیں ۔ دریائے شیٹسائی سے لے کر لاوجن پہاڑ کے دامن تک 10 کلومیٹر سے زیادہ کےاس حصے میں اڑتی یہ تتلیاں ایک مسحور کن منظر تشکیل دیتی ہیں۔