• صفحہ اول>>سیاست

    سمر ڈیووس فورم 2025 چوبیس سے چھبیس جون تک تھیان جن میں منعقد ہوگا (3)

    (CRI)2025-06-23
    سمر ڈیووس فورم 2025 چوبیس سے چھبیس جون تک تھیان جن میں منعقد ہوگا

    عالمی اقتصادی فورم کے نئے چیمپئنز کا سولہواں سالانہ اجلاس چوبیس سے چھبیس جون تک چین کے شہر تھیان جن میں منعقد ہوگا۔ یہ سرگرمی جسے عام طور پر سمر ڈیووس فورم کہا جاتا ہے،رواں سال "نئے دور میں کاروبار کی روح" کی تھیم پر منعقد ہو گی ۔ اس وقت تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

    اس سال کے سمر ڈیووس فورم میں 90 سے زائد ممالک اور خطوں سے 1,700 سے زیادہ مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ اس ایونٹ کی توجہ عالمی چیلنجز کے گرد اسٹریٹیجک مذاکرات کو فروغ دینے پر مرکوز رہے گی۔ اس دوران قریب 200 ذیلی فورمز منعقد ہوں گے ۔اس سال کا فورم پانچ اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا جن میں عالمی معیشت کی تفہیم، چین کی صورتحال، صنعتی اثرات، لوگوں اور سیارے میں سرمایہ کاری، اور نیو انرجی اور میٹریلز ، شامل ہیں۔

    کاروباری، سیاسی، سماجی تنظیموں، بین الاقوامی تنظیموں، میڈیا اور تعلیمی حلقوں کے نمائندے ایک جگہ جمع ہوں گے، تاکہ عالمی معیشت کی مستحکم ترقی کے لیے اجتماعی بصیرت فراہم کی جا سکے۔اس وقت ایونٹ سائٹ کی تیاری، مہمانوں کی میزبانی، رضاکارانہ خدمات اور دیگر تمام کام مکمل کر لیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، اس سال سمر ڈیووس فورم خاص طور پر کم کاربن ماحولیاتی تصور پر زور دے رہا ہے، تقریب کی سائٹ پر سبز بجلی کی 100 فیصد فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

    زبان