یکم جولائی کی صبح، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کی 28 ویں سالگرہ منانے کے لئے پرچم کشائی کی تقریب اور ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا۔ چین کی پیپلز پولیٹیکل مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین لیانگ چن ینگ، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی، ہانگ کانگ میں مرکزی حکومتی اداروں کے ذمہ دار افراد اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے تقریبات میں شرکت کی۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے اپنی استقبالیہ تقریر میں کہا کہ ہانگ کانگ معاشی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اور 'ایک ملک، دو نظام' کے فوائد کے تحت مواقع چیلنجز سے کہیں زیادہ ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ملک اور دنیا بھرکے مواقع ہانگ کانگ کے گرد گھومتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ہانگ کانگ،بطور"مشرق کا موتی" عالمی سطح پر مزید روشن ہو سکے گا۔
اسی روز چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہانگ کانگ نے اعلیٰ سطحی سکیورٹی ضمانت کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی حاصل کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ مادر وطن کی پختہ حمایت اور "ایک ملک، دو نظام" کی ٹھوس ضمانت کے ساتھ، ہانگ کانگ حکومت کے ذمہ دارانہ عمل اور معاشرے کے تمام شعبوں کی مشترکہ کوششوں سے ہانگ کانگ کا مستقبل مزید روشن ہوگا۔