25 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)اسکرین پر ایک مرتبہ چھوتے ساتھ ہی ، سینکڑوں میل دور ایک ڈرون معائنہ جاتی دورے کے لیے اڑان بھر تا ہے ۔ کھیتوں میں، بغیر عملے کے زرعی مشینری آگے پیچھے حرکت کرتے ہوئے کھیتوں میں بوائی کا کام کر رہی ہے ۔ ایک طبی تجزیاتی لیب کے اندر، اے آئی تیزی سے میڈیکل تصاویر کا معائنہ کر رہی ہے۔ اے آئی روایتی صنعتوں کو بے مثل وسعت اور گہرائی کے ساتھ دوبارہ تشکیل دے رہی ہے، سروس چینز کو بہتر بنا رہی ہے اور کارکردگی اور صارف کے تجربے میں ایک معیاری پیش قدمی کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔
اے آئی پر مشتمل "فیوچر وژن" اب ایک بعید از قیاس نہیں رہا۔ 19 جولائی 2025 کو اس جدت اور خواہش کے امتزاج کا عکاس، "اے آئی فار آل: چین-آسیان کمپیٹیشن" جنوبی چین کے گوانگسی چوانگ خود اختیار علاقے میں شروع ہوا۔ اس مقابلے میں چین اور آسیان کے اہم کاروبار، اسٹارٹ اپس، تحقیقاتی ادارے، جامعات کے طلبہ ، اور انفرادی ڈویلپرز شامل ہیں۔ یہاں سب کو اپنی ذہانت کا مظاہرہ کرنے، وسائل سے منسلک ہونے، اور اے آئی کی جدت میں مستقبل کی مسابقت کو ازسرِ نو متعین کرنے کے لیے ایک وسیع اسٹیج فراہم کیا گیاہے۔