25 مئی 2025 لہاسا کے مشہور پوتالا پیلس میں ، بائیتارا پتوں پر مقدس تحریروں کی تجرباتی درستگی میں ماہر ایک ٹیم کا رکن درستگی کے عمل کے لیے رنگ پیس رہا ہے۔ (شنہوا/لی حہ)
28 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)بائیتارا کےپتے کی مقدس تحریریں، یا بائیتارا کے پتوں پر (اکثر سنسکرت میں) لکھی گئی تحریریں ،جنوبی اور وسطی ایشیا کی ثقافت اور تاریخ پر تحقیق کے لیے اہم حوالہ جاتی دستاویزات ہیں۔ ان کے مواد میں نہ صرف بدھ مت کی کلاسیک تحریریں شامل ہیں، بلکہ ثقافتوں، فنون، فلسفے، میڈیکل سائنس اور فلکیات کے موضوعات بھی ملتے ہیں۔
پوتالا پیلس میں مختلف زبانوں میں تقریباً 40,000 قدیم کتب اور دستاویزات کے مجموعے موجود ہیں ۔ ان مجموعوں میں سب سے اہم بائیتارا کے پتوں پر لکھی گئی تقریباً 30,000مقدس تحریریں ہیں۔ طویل عرصے تک استعمال میں رہنے کے باعث ان تحریوں کی درستگی اور بہتری کے لیے کئی مشکلات پیش آئیں۔
2018 میں، ریاستی ثقافتی ورثے کی انتظامیہ (SACH) نے پوتالا پیلس میں بائیتارا پتوں پر لکھی گئی مقدس تحاریر جیسی قدیم دستاویزات کے تحفظ کے منصوبے کا آغاز کیا۔ کئی سالوں کی تحقیق اور جستجو کے بعد، ماہرین نے ان تحریروں کی درستگی اور بہتری کے عمل میں کامیابی حاصل کی، بائیتارا کے درست مواد کو تلاش کرنے سمیت ، چپکنے کے طریقے اور رنگ درست کرنے کے طریقے دریافت کیے۔
25 مئی 2025 لہاسا کے مشہور پوتالا پیلس میں ، بائیتارا پتوں پر مقدس تحریروں کی تجرباتی درستگی میں ماہر ایک ٹیم کا رکن درستگی کے عمل کے لیے رنگ پیس رہا ہے۔ (شنہوا/لی حہ)
25 مئی 2025 چین کے جنوب مغرب میں شی زانگ کی خود اختیار علاقے کے دارالحکومت لہاسا میں ، بائیتارا پتوں پر مقدس تحریروں کی تجرباتی درستگی کی ماہر ٹیم کا ایک رکن ، پتوں پر موجود تحریروں کی درستگی و بحالی کا کام کر رہا ہے ۔ (شنہوا/ لی حہ)
25 مئی 2025 چین کے جنوب مغرب میں شی زانگ کی خود اختیار علاقے کے دارالحکومت لہاسا میں ، بائیتارا پتوں پر مقدس تحریروں کی تجرباتی درستگی کی ماہر ٹیم کا ایک رکن ، پتوں پر موجود تحریروں کی درستگی کر رہا ہے ۔ (شنہوا/تنزنگ نیما قدھپ)
25 مئی 2025 چین کے جنوب مغرب میں شی زانگ کی خود اختیار علاقے کے دارالحکومت لہاسا میں ، بائیتارا پتوں پر مقدس تحریروں کی تجرباتی درستگی کی ماہر ٹیم کا ایک رکن پتوں پر ان تحریروں کے چپکنے والے مواد پر کام کر رہا ہے۔ (شنہوا/ لی حہ )