• صفحہ اول>>دنیا

    اقوام متحدہ میں فلسطین سے متعلق "دو ریاستی حل" کے نفاذ پر اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

    (CRI)2025-08-01

    مقامی وقت کے مطابق 30 جولائی کو اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔ فرانس اور سعودی عرب کی حکومتوں کی میزبانی میں ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد اسرائیل فلسطین تنازعہ کے پرامن حل کو فروغ دینا اور دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی حمایت کی تصدیق کرنا تھا۔ تین روزہ کانفرنس سے 125 سے زائد مقررین نے خطاب کیا،جو بین الاقوامی برادری کی جانب سے طویل عرصے سے تعطل کا شکار فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل اور سیاسی تصفیہ کیلئے فریم ورک کو حقیقت پسندانہ راستے پر ڈالنے کی کوششوں کا مظاہرہ ہے ۔ برطانیہ، سنگاپور اور فرانس سمیت کئی ممالک نےمملکت فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے لیے اپنے منصوبوں یا تیاری کا اس اجلاس میں اظہار کیا ہے۔

    کینیڈا کے وزیر اعظم جے کارنی نے 30 جولائی کو کہا کہ اگر مغربی کنارے کی انتظامیہ کچھ شرائط پر پورا اترتی ہے تو کینیڈا اس سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مملکت فلسطین کو تسلیم کرے گا ۔ اکتوبر 2023 میں اسرائیل-فلسطینی تنازعہ کا موجودہ دور شروع ہونے کے بعد سے، اسپین، ناروے، آئرلینڈ، سلووینیا سمیت کئی غیر یورپی ممالک نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان