سیچوان کے صوبائی دارالحکومت چھنگ دو میں 7 سے 17 اگست تک ورلڈ گیمز کا انعقاد ہو رہاہے ۔ تصویر میں ورلڈ گیمز میں پہلی بار کھیلے جانے والے فسٹ بال کا میدان دیکھا جا سکتا ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/سن شیویو)
یکم اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)جنوب مغربی چین کے صوبے سچوان کا دارالحکومت اور ورلڈ گیمز 2025 کا میزبان شہر چھنگ دو ، روایتی یورپی ٹیم گیم ،فسٹ بال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
ورلڈ گیمز 2025 کی تنظیمی کمیٹی کے مطابق، شہر کے تیان فو نیو ایریا کے ایک پارک میں مقابلے کے میدان کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔یہاں چین کا قدرتی گھاس کا اولین میدان بنایا گیا ہے جو فسٹ بال کے پیشہ ورانہ میچز کے بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہے۔
گھاس کے بیج کے انتخاب سے لے کر روزمرہ دیکھ بھال تک، اس میدان کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کڑی نگرانی میں تیار کیا گیا ہے۔ چین میں اپنی نوعیت کا پہلا مخصوص فسٹ بال میدان ہونے کے ناطے یہ ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔
عالمی کھیلوں کی فہرست میں شامل ہونے والے نئے کھیل ،فسٹ بال نے اس ایونٹ کی تنوع کو بڑھایا ہے۔ یہ کھیل ٹیم ورک پر زور دیتا ہے ۔پارک کے کھلے، سبز ماحول میں میچز کی میزبانی کرتے ہوئے، تنظیمی کمیٹی کا ارادہ ہے کہ عوام کو اس منفرد کھیل کا قریب سے تجربہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔
چین کے جنوب مغربی صوبے سچوان کے دارالحکومت اور 7 سے 17 اگست تک ہونے والے ورلڈ گیمز 2025 کے میزبان شہر چھنگ دو میں روایتی یورپی ٹیم گیم ، فسٹ بال کا ایک کھلاڑی ، میدان میں کھیل کے ایک مخصوص ایکشن میں نظر آرہا ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/سن شیو یو)
چین کے جنوب مغربی صوبے سچوان کے دارالحکومت اور 7 سے 17 اگست تک ہونے والے ورلڈ گیمز 2025 کے میزبان شہر چھنگ دو میں فسٹ بال کھلاڑی ، میدان میں اس کھیل کےمختلف ایکشنز دکھا رہےہیں ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/سن شیویو)
پیپلز ڈیلی آن لائن کے ایک غیر ملکی ایڈیٹر ،سیوکری (بائیں جانب ) فسٹ بال کھیلنا سیکھ رہے ہیں۔ (سن شیو یو/پیپلز ڈیلی آن لائن)
پیپلز ڈیلی آن لائن کے غیر ملکی ایڈیٹر، سیوکری (بائیں جانب)، فسٹ بال کی مشق کر رہے ہیں۔ (سن شیویو/پیپلز ڈیلی آن لائن)