4 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)ہوانگشان پہاڑ کے جنوبی دامن میں واقع گاؤں چنگکان کی تاریخ 1,800 سال سے زیادہ پرانی ہے۔ یہاں ہوئی طرز کی قدیم تعمیرات دور کے پہاڑوں اور دھندلے بادلوں کے ساتھ مل کر ایک دلکش منظر پیش کرتی ہیں۔
اس گاؤں نے اپنے سیاحتی شعبے کو "ثقافتی تجربہ + مقامی کھپت" ماڈل کے ذریعے بھرپور انداز میں فروغ دیا ہے اور مچھلی نما لالٹینوں کے غیر مادی ثقافتی ورثے کو سیاحت کے شعبے میں ضم کیا ہے۔سیاح نہ صرف مچھلی کے لالٹین بنانے کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں بلکہ روایتی لباس پہن کر لینٹرن پریڈ میں بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
2025 کے پہلے چھ ماہ میں، چنگکانگاؤں میں 814,000 سیاحتی وزٹس ہوئے ، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 28.52 فیصد زائد ہیں۔