چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے اکیس تاریخ کو منعقدہ وزارت تجارت کی رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سال کے آغاز سے دیہی لاجسٹکس کا نظام تیزی سے بہتر ہوا ہے اور ای کامرس انٹرپرینیورشپ فعال ہے۔انہوں نے بتایا کہ جولائی کے آخر تک ، ملک میں دیہی آن لائن شاپس کی تعداد 19.5 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
ای کامرس نے دیہی اشیاء اور خدمات کی فراہمی کو مزید تقویت دی ہے اور کسان اپنے علاقوں سے باہر جائے بغیر اعلی معیار اور کم قیمت سامان فروخت کر سکتے ہیں ۔ رواں سال کے پہلے سات ماہ میں دیہی صارفین کی مارکیٹ میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا اور دیہی آن لائن خوردہ فروخت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.4 فیصد اور زرعی مصنوعات کی فروخت میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔