• صفحہ اول>>کاروبار

    چین کی غیر ملکی تجارت میں رواں سال کے  پہلے سات ماہ میں 3.5 فیصد اضافہ ،  وزارت تجارت

    (CRI)2025-08-22

    21 اگست کو چینی وزارت تجارت کی جانب سے منعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں ترجمان حہ یونگ چیئن نے کہا کہ رواں سال بین الاقوامی معاشی اور تجارتی ترقی کو درپیش خطرات اور چیلنجز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، لیکن چین کی غیر ملکی تجارت نے مستحکم اور ترقی پسند رجحان برقرار رکھتے ہوئے پہلے سات ماہ میں 3.5 فیصد کی ترقی حاصل کی ہے۔ ان میں سے ابھرتی ہوئی اور دیگر مارکیٹوں کے لیے چین کی درآمدات اور برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا ، جس کا تناسب 65.5 فیصد ہے۔ ان میں آسیان اور افریقہ کو درآمدات اور برآمدات میں بالترتیب 9.4 فیصد اور 17.2 فیصد اضافہ ہوا، جو اوسط سے نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔

    وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی تجارت کو اب بھی منفی خطرات کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ اعلی سطح کے کھلے پن کو بڑھانے پر عمل کرے گا اور غیر ملکی تجارت کے استحکام اور بہتر معیار کو فروغ دینے ، چیلنجوں سے نمٹنے اور ترقی کے مواقعوں کا اشتراک کرنے کے لئے مزید تجارتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پر اعتماد ہے۔

    ویڈیوز

    زبان