• صفحہ اول>>ویڈیوز

    صوبہ گانسو  کے رنگوں سے جڑی اطالوی مصور کی  کہانی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-26

    26 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)اطالوی مصور ماٹیو مونٹانی جب چین کے صوبے گانسو میں بنگلنگ ٹیمپل گروٹوز پہنچے تو وہ یہاں کی سرخ مٹی کی چمکدار رنگت سے بے حدمتاثر ہوئے اور انہوں نے فوری طور پر اس مٹی سے اپنے فن پارے پر کام شروع کر دیا۔

    لنشیا حوئی خود اختیار علاقے کی کاونٹی یانگ جینگ کاؤنٹی یونگ جنگ میں، دریائے زرد کے شمالی کنارے پر بنے یہ بنگلنگ ٹیمپل گروٹوز، مغربی چن شاہی دور سلطنت (385-431) کے ہیں۔

    دو دن بعد، جانگ یی میں پنگشان جھیل ک گرینڈ کینین میں بکھرے سرخ مٹی کے وسیع سمندر کو دیکھتے ہوئے ماٹیو نے بتایا کہ انہیں یہ رنگ بہت پسند ہے اور اس کا ان کے ملک اٹلی سے گہرا تعلق ہے۔ مصوری میں اس رنگ کو ٹیرا ڈی سینا کہا جاتا ہے،یہ اطالوی زبان کا لفظ ہے اور یہ نام ، اٹلی کے علاقے ٹسکنی کے ایک شہر سینا سے منسوب ہے۔

    ویڈیوز

    زبان