• صفحہ اول>>ویڈیوز

    سرسبز سان جیانگ یوان، جو اقتصادی اور ماحولیاتی فوائد   مہیا کر رہا ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-26

    26 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے صوبے چنگ ہائی کے جنوب کی جانب ، چنگ ہائی -تبت سطحِ مرتفع کے قلب میں ،سان جیانگ یوان کا علاقہ ہے جو چین کا "واٹر ٹاور" کہلاتا ہے۔یہ وہ علاقہ ہے جہاں سے دریائے یانگزی ، دریائے زرد ، اور دریائے لانٹسانگ پھوٹتے ہیں ۔

    جون 2021 میں جب چینی صدر شی جن پھنگ نے چنگ ہائی کا دورہ کیا تو انہوں نے کہا تھا کہ "صاف پانی اور سرسبز پہاڑ قیمتی اثاثے ہیں،" چنگ ہائی کا ماحولیاتی تحفظ اہم ملکی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے دنیا کے "تیسرے قطب" کے موثر ماحولیاتی تحفظ کی تاکید بھی کی۔

    12 اکتوبر 2021 کو، سان جیانگ یوان قومی پارک کو باضابطہ طور پر چین کے اولین قومی پارکس میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا گیا۔ 190,700 مربع کلومیٹر پر پھیلے ہوئے اس علاقے میں وسیع رقبے پر پہاڑی ماحولیاتی نظام بالکل درست حالت میں محفوظ ہے جب کہ دنیا کا سب سے بلند اور بڑا سطحِ مرتفع ویٹ لینڈ سسٹم بھی اسی علاقے میں ہے۔

    سالہا سال تک تعمیر اور پائلٹ پروگرامز کے بعد، سان جیانگ یوان قومی پارک نے ماحولیاتی تحفظ، سبز ترقی اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ایک نامیاتی انضمام کی تشکیل میں کامیابی حاصل کی ہے۔ آج، اس کے پہاڑ اور دریا صاف شفاف ہیں، تمام انواع حیات پھل پھول رہی ہیں اور مقامی افراد امن و سکون کی زندگی جی رہے ہیں۔

    سان جیانگ یوان قومی پارک کےایک ماحولیاتی رینجر گونکھا، روزانہ اس علاقے میں گشت کرتے ہیں ۔ نیاندو گاؤں سے تعلق رکھنے والے گونکھا کی ذمہ داریوں میں اس علاقے میں موجود کچرے کو صاف کرنا ، دریاؤں اور گھاس کے میدانوں کی نگرانی اور جنگلی حیات کا تحفظ کرنا شامل ہے۔ وہ اس علاقے کی زمین سے اچھی طرح واقف ہیں اور انہیں خوب معلوم ہے کہ کہاں کہاں مخصوص جانوروں کے ظاہر ہونے کا امکان ہوتا ہے اور ان کے سفر کے راستے نیز پودوں کی نشوونما کیسے ہوتی ہے۔

    شمال مغربی چین کے صوبے چنگ ہائی میں سان جیانگ یوان نیشنل پارک میں ماحولیاتی رینجر گونکھا ، اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/ٹساو شن یوئے)

    شمال مغربی چین کے صوبے چنگ ہائی میں سان جیانگ یوان نیشنل پارک میں ماحولیاتی رینجر گونکھا ، اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/ٹساو شن یوئے)

    سان جیانگ یوان نیشنل پارک میں ایک گونکھاا ہی نہیں ہے بلکہ 10,000 سے زیادہ ماحولیاتی رینجرز کام کر رہے ہیں۔ یہ وہ مقامی چرواہے ہیں جو نسلوں سے اس زمین پر آباد ہیں، ماحولیاتی تحفظ کی اس مہم میں شامل ہو کر انہوں نے اپنے لیے آمدن کا ایک نیا ذریعہ دریافت کیا ہے۔

    چنگ ہائی کے جنوبی سرے پر ، تبت خود اختیار علاقے یوشو کی نانگ چھیئن کاؤنٹی میں واقع "گا ار گرینڈ کینین" اس علاقے میں قدرت کا ایک انمول خزانہ مانی جاتی ہے۔

    کینین کے اوپر پہاڑیوں میں ایک نوجوان انٹریپرینیور چوجام کے تبتی طرز کے خوبصورت بی اینڈ بی ہیں ۔ چوبام یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنے آبائی شہر واپس آئے اور یہاں بی اینڈ بی کے کام کا آغاز کیا۔ رواں سال موسم گرما میں، ان کے بی اینڈ بی میں قیام کے لیے آنے والے مہمانوں کی تعداد بہت زیادہ رہی اور ان کے کاروبار نے خوب منافع دیا۔ چوبام کا کہنا ہے کہ حالیہ سالوں میں انہوں نے اپنے آبائی شہر کی ماحولیاتی صورتٰ حال کو پہلے سے بہتر ہوتے دیکھا ہے اور بہتری کا یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے اور اسی لیے اب یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہاہے ۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی کے بعد واپس آ کر ایک بی اینڈ بی کھولنے کا فیصلہ کیا جو کہ ان کے لیے ایک مستقل آمدن کا ذریعہ بھی ہے اور اس نے مقامی معیشت کی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔

    چنگ ہائی کے جنوبی سرے پر ، تبت خود اختیار علاقے یوشو کی نانگ چھیئن کاؤنٹی میں "گا ار گرینڈ کینین" کا خوبصورت منظر (پیپلز ڈیلی آن لائن/ٹساو شن یوئے)

    چنگ ہائی کے جنوبی سرے پر ، تبت خود اختیار علاقے یوشو کی نانگ چھیئن کاؤنٹی میں "گا ار گرینڈ کینین" کا خوبصورت منظر (پیپلز ڈیلی آن لائن/ٹساو شن یوئے)

    اعدادو شمار کے مطابق ،2025 کے پہلے چھ ماہ میں، چنگ ہائی نے تقریباً 27.31 ملین سیاحوں کی میزبانی کی ، یہ 21.14 فیصد کا اضافہ ہے جب کہ سیاحوں کی جانب سے خرچ کی کل مالیت 23.48 بلین یوان (تقریباً 3.27 بلین ڈالر) رہی ، جو سال بہ سال 20.3 فیصد کا اضافہ ہے۔

    سان جیانگ یوان علاقے میں، سبز صنعتیں جیسے کہ ایکو ٹورازم، آرگینگ لائیو سٹاک فارمنگ اور روایتی دستکاریاں بھرپور انداز میں فروغ پا رہی ہیں۔ سان جیانگ یوان قومی پارک کے قیام نے علاقے کی اعلیٰ معیار کی خصوصی مصنوعات کی ماحولیاتی قدرو قیمت کو بھی بڑھایا ہے۔ اب مقامی کسانوں اور چرواہوں کے ذرائع آمدن بھی تبدیل ہو رہے ہیں۔ آج، ان کی آمدنی ماحولیاتی معاوضے، ماحولیاتی رینجرز کے طور پر تنخواہوں کے حصول اور سبز صنعتوں کی آمدن کے امتزاج سے حاصل ہو رہی ہے۔

    سان جیانگ یوان کے مرکزی علاقے میں واقع لونگ باو ویٹ لینڈ میں ، الپائن ویٹ لینڈ ماحولیاتی اور موسمیاتی تجرباتی سٹیشن میں جدید آلات مسلسل، موسم اور ماحولیاتی اشاریوں کی نگرانی کرتے ہیں اور یہ ڈیٹا چنگ ہائی کے مرکزِ موسمیاتی اطلاعات کو بھیجا جاتا ہے۔یوشو کے موسمیاتی مرکز کے ڈائریکٹر حہ یونگ چنگ کے مطابق، موسمی تبدیلی کی بات کی جائے تو سان جیانگ یوان ایک حساس اور نازک علاقہ ہے ۔ جو ڈیٹا جمع کیا جاتا ہے وہ سان جیانگ یوان کے ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور بہتری کے لیے بے حد اہم ہے۔"

    چنگ ہائی میں ،سان جیانگ یوان علاقے کا لانگ باو ویٹ لینڈ میں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/ٹساو شن یوئے)

    چنگ ہائی میں ،سان جیانگ یوان علاقے کا لانگ باو ویٹ لینڈ میں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/ٹساو شن یوئے)

    حہ یونگ چنگ بتاتے ہیں کہ ان موسمیاتی سٹیشنز پر اکٹھا کیا جانے والا کچھ ڈیٹا بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بھی ساجھا جاتا ہے تاکہ سائنسی تحقیق میں مدد مل سکے اور بین الاقوامی برادری کو موسمی تبدیلی کے جواب میں زیادہ بہتر ردِعمل دینے اور ماحولیاتی نظم ونسق کو بہتر بنانے میں مدد ملے۔

    سان جیانگ یوان قومی پارک کی کہانی ،چین کے قومی پارکس کے نظام کی ،تصور سے حقیقت بننے کی ایک واضح مثال ہے۔ "صاف پانی اور سرسبز پہاڑ قیمتی اثاثے ہیں،"کے اصول کی رہنمائی میں چین کا "واٹر ٹاور" زندگی کے منبع کی حفاظت، ماحولیاتی حدوں کو مضبوط کرنے اور سطحِ مرتفع میں آباد لوگوں کو فائدہ پہنچانے کی بھرپور ضمانت فراہم کرتا ہے۔ یہ ضمانت نہ صرف سان جیانگ یوان کی ہے بلکہ ایک خوبصورت چین کی بھی ہے جو سبز ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

    ویڈیوز

    زبان