• صفحہ اول>>کاروبار

    چینی اداروں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک میں 3,000 سے زائد کاروباری ادارے قائم کیے ہیں،  وزارت تجارت

    (CRI)2025-08-28

    27 تاریخ کی سہ پہر چینی وزارت تجارت کی خصوصی بریفنگ میں متعلقہ انچارج نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں چین اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت، چینی کاروباری ادارے دوسرے رکن ممالک میں 3،000 سے زیادہ کاروباری ادارے قائم کر چکے ہیں جو ہر سال اوسطاً 2 لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کر رہے ہیں .

    اطلاعات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں کاروباری اداروں نے مشترکہ طور پر سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے متعدد منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے، جس میں نہ صرف روایتی شعبوں جیسے تیل اور گیس، زراعت اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا احاطہ کیا گیا ہے، بلکہ نئی توانائی، سبز معیشت اور ڈیجیٹل معیشت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان