29 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے شمال مغربی صوبے چنگ ہائی کے وسیع علاقے میں کبھی بھی ہوا یا سورج کی روشنی کی کمی نہیں ہوئی، اسی وجہ سے چین میں نئی توانائی کا سب سے زیادہ تناسب اسی صوبے کا ہے۔لیکن سورج اور ہوا کی قوت کے زیاں اور بجلی کے لیے موسم پر انحصار کرنے کے باعث،فراوانی کے باوجود بھی اس علاقے کو توانائی کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔
اس علاقے کی خوش قسمتی ہے کہ ہوا اور سورج کی روشنی کے علاوہ، یہاں پر دریائے زرد کے وافر پانی کا مستحکم ذریعہ بھی موجود ہے۔ یہاں ایک پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشن بن جائے تو ہوا، شمسی، اور پانی کی قوت و توانائی کے باہمی تعاون سے ان تمام مسائل کا ایک ساتھ حل نکل سکتا ہے۔ اس سوچ اور ارادے کے ساتھ ، چین کے سب سے بڑے سنگل فیز پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشن کی تعمیر کی راہ ہموار کرنے کے لیے کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم دریائے زرد کے آبی درے کے ذریعے مہم پر نکلی ۔ آج ، چنگ ہائی کی کاونٹی گوئی نان میں یہ ارادہ عملی صورت میں سامنے آرہا ہے۔