• صفحہ اول>>کاروبار

    چین کی خوردہ صنعت کی خوشحالی کا انڈیکس 8 مہینوں  کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    (CRI)2025-09-07

    چین کی لاجسٹکس اور خریداری کی مشترکہ ایسوسی ایشن نے 6 ستمبر کو اگست میں عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجر انڈیکس کا اعلان کیا۔ انڈیکس میں گذشتہ مہینے کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا ہے جو عالمی مینیوفیکچرنگ صنعت کی بحالی میں اضافے کی علامات کو ظاہر کرتا ہے۔ ایشیائی مینوفیکچرنگ صنعت میں توسیع برقرار رہی جو عالمی معاشی نمو کیلئے بنیادی قوت محرکہ ہے ۔

    چین کی معیشت کی بہتری کی بنیاد مزید مضبوط ہو رہی ہے، بھارت کی معیشت تیز رفتار ترقی کر رہی ہے، اور آسیان ممالک کی معیشت میں بھی بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ایشیائی معیشت کی بحالی کی رفتار عالمی مینوفیکچرنگ صنعت سے تیز رہی ہے، اور یہ دنیا کی معاشی نمو کے لیے بنیادی قوت محرکہ کا باعث بن رہی ہے۔

    ایک اور اطلاع کے مطابق چین کی کاروباری مشترکہ ایسوسی ایشن نے تازہ ترین ڈیٹا جاری کیا ہے کہ ستمبر میں، چین کی خوردہ صنعت کا خوشحالی انڈیکس آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، ریٹیل شعبے کی ترقی کی بہتری کا رجحان واضح ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق، ستمبر میں چین کی خوردہ صنعت کا خوشحالی انڈیکس 50.6 فیصد رہا ، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.5 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے، یہ مسلسل دوسرے مہینے میں اضافہ ہے ، جو کہ آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

    ویڈیوز

    زبان