10 ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)جونہی ہم کنفیوشس کے مجسمے کی جانب نظر اٹھاتے ہیں ،ہزاروں برسوں پر محیط ایک مکالنے کا آغاز ہوتا ہے۔
چین کے مشرقی صوبے شان دونگ کا شہر کوفو ، کنفیوشس ازم کا گہوارہ اور چینی تہذیب کی ترقی اور شان کا گواہ ہے۔ "ادبی اقتباسات" کی پکار کہ "ہم آہنگی سب سے قیمتی ہے" اور " یکسانیت کے بغیر ہم آہنگی "، سے لے کر "رسوم کی کتاب" کے نظریے "دنیا سب کی سانجھی ہے" تک، کنفیوشس کا فلسفہ چینی معاشرے پر گہرےاثر ات مرتب کر چکا ہے اور اس کی صدا اس کی سرحدوں سے بہت آگے تک سنائی دیتی ہے۔
ہماری ایک دوسرے سے منسلک دنیا میں، "تنوع میں ہم آہنگی" کا لازوال نظریہ روشن ہے۔ ایسی عالمی تبدیلیوں کے دور میں کہ جو ایک صدی کے دوران کبھی نہیں دیکھی گئیں ،کنفیوشس کی آواز آج بھی گونجتی ہے۔ ان کی ہم آہنگی، شمولیت، خیر اندیشی اور رسم و رواج کے احکامات کی تعلیمات ہمیں آج کے عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے حکمت و دانش فراہم کرتی ہیں۔