چینی زلزلہ پیما نیٹ ورک کی سرکاری پیمائش کے مطابق، 30 ستمبر کو فلپائنی جزائر میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا۔ فلپائن کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کونسل نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ 2 اکتوبر کی صبح چھ بجے تک،سیبو صوبے کے شمالی علاقے میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 72 افراد ہلاک اور 294 زخمی ہو گئے ہیں۔ 53 قصبوں نے آفت زدہ علاقوں کا اعلان کیا ہے اور 170,000 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکانولوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق ،دو اکتوبر کی صبح چھ بجے تک 2,461 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ زلزلے کے باعث پہاڑی تودے گرنے سے نہ صرف ریسکیو کاموں میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے بلکہ عام شہریوں کی زندگی بھی متاثر ہوئی ہے۔



