• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    ایک تبتی خاتون کا کثیر جہتی سفر

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-10-17
    ایک تبتی خاتون کا کثیر جہتی سفر
    8 اکتوبر 2025۔ صوبہ سیچوان کی باوشنگ کاونٹی کی تبتی ٹاؤن شپ چھیاوچھی میں ، نینکاسمان اپنے گھر کے باہر اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر کھنچوا رہی ہیں ۔ (شنہوا/شو بنگ جیے)

    17اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)صوبہ سیچوان کی باوشنگ کاونٹی کی تبتی ٹاؤن شپ چھیاوچھی سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ نینکاسمان ایک ہمہ جہت زندگی گزار رہی ہیں۔

    سن 2007 میں نینکا اور ان کے شوہر نے ایک مہمان خانہ قائم کیا۔ یہاں پر دونوں میاں بیوی نے "نیچر ایجوکیشن" کو اپنا مقصد بنا لیا۔ وہ بچوں کو مطالعاتی دوروں پر لے جاتے ہیں ، وہ چراگاہوں میں پیدل سفر کرتے ہیں اور اس دوران ماحول اور پرندوں کا مشاہدہ کرتے ہیں اور راستے میں پودوں کے نمونے جمع کرتے ہیں ۔

    تقریباً ایک دہائی قبل، نینکا نے اپنی روزمرہ زندگی اور اپنے علاقے کی ثقافت کے بارے میں ویڈیوز ریکارڈ کرنا شروع کیں۔ اس دوران انہوں نے محسوس کیا کہ یاک کے بالوں سے اون بننے اور قیاوچی ،پھولوں کی پٹیاں کاتنے کے روایتی ہنر جو کبھی مقامی خواتین کی روزمرہ زندگیوں کا لازمی حصہ تھے آہستہ آہستہ غائب ہو رہے ہیں کیونکہ مختلف وجوہات کی بنا پر بہت کم لوگ ہی اب انہیں اپنانے اور جاری رکھنے کے خواہش مند تھے ۔

    ان تکنیکوں کی حفاظت اور انہیں آگےمنتقل کرنے کے عزم کے ساتھ ، انہوں نے 2016 میں ایک ٹیکسٹائل ہینڈ میڈ اسٹوڈیو قائم کیا، جس میں روایتی کاریگری کو جدید ڈیزائنز کے ساتھ ملا کر بیگز، سکارف، بیلٹس اور دیگر دستکاریاں تیار کی جانے لگیں۔ ان مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے نینکا نے مختلف میلوں اور آن لائن پلیٹ فارم کو استعمال کیا ۔ جیسے جیسے آرڈرز میں اضافہ ہوا، نینکا نے کام کو دیہات کی دیگر خواتین کے ساتھ بانٹنا شروع کیا، جس سے انہیں اس وقت میں آمدن کا ایک ذریعہ مل گیا جب کاشکاری کا موسم نہیں ہوتا۔ نینکا کی راہنمائی میں اب تک 50 سے زائد خواتین جز وقتی ملازمت کر رہی ہیں ۔

    آج، نینکاسمان کا اسٹوڈیو مختلف سکولز اور دستکاری کے شوقین افراد کو دوروں اور عملی تجربات کی دعوت دیتا ہے۔ اس کے تبتی طرز کے مہمان خانے میں، جو ثقافتی گوشہ انہوں نے تشکیل دیا ہے وہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہاہے۔

    7 اکتوبر 2025۔ صوبہ سیچوان کی باوشنگ کاونٹی کی تبتی ٹاؤن شپ چھیاوچھی میں ، نینکاسمان اپنے سٹوڈیو میں ،یاک کے بالوں سے اون بننے کا مظاہرہ کر رہی ہیں ۔ (شنہوا/شو بنگ جیے)
    7 اکتوبر 2025۔ صوبہ سیچوان کی باوشنگ کاونٹی کی تبتی ٹاؤن شپ چھیاوچھی میں ، نینکاسمان اپنے سٹوڈیو میں ایک سیاح کو اون بننے کا طریقہ سمجھا رہی ہیں ۔ (شنہوا/شو بنگ جیے)
    یکم اپریل 2025۔ صوبہ سیچوان کی باوشنگ کاونٹی کی تبتی ٹاؤن شپ چھیاوچھی میں ، نینکاسمان گاوں کی ایک خاتون کے گھر میں جا کر اسے بنائی کی تکنیک سکھا رہی ہیں۔ (شنہوا/جو تھاو)
    8 اکتوبر 2025۔ صوبہ سیچوان کی باوشنگ کاونٹی کی تبتی ٹاؤن شپ چھیاوچھی میں ، نینکاسمان اپنے مہمان خانےمیں ایک سیاح خاتون کے ساتھ ،چائے پی رہی ہیں ۔ (شنہوا/شو بنگ جیے)
    7 اکتوبر 2025۔ صوبہ سیچوان کی باوشنگ کاونٹی کی تبتی ٹاؤن شپ چھیاوچھی میں ، نینکاسمان ایک خاتون سیاح کو ان بیجوں اور پھولوں سے متعارف کروا رہی ہیں جو انہوں نے چراگاہوں سےاکٹھے کیے ہیں۔ (شنہوا/شو بنگ جیے)
    7 اکتوبر 2025۔ صوبہ سیچوان کی باوشنگ کاونٹی کی تبتی ٹاؤن شپ چھیاوچھی میں ، نینکاسمان اپنے سٹوڈیو میں ،یاک کے بالوں سے اون بننے کے عمل سے آگاہ کر رہی ہیں ۔ (شنہوا/شو بنگ جیے)
    8 اکتوبر 2025۔ صوبہ سیچوان کی باوشنگ کاونٹی کی تبتی ٹاؤن شپ چھیاوچھی میں ،نینکاسمان ، تحقیق کے غرض سے اس علاقے میں موجود گریجویشن کے طالب علم لو جنتانگ کو اپنی بنائی گئی ایک ویڈیو دکھا رہی ہیں ۔ (شنہوا/شو بنگ جیے)
    8 اکتوبر 2025۔ صوبہ سیچوان کی باوشنگ کاونٹی کی تبتی ٹاؤن شپ چھیاوچھی میں ، نینکاسمان اپنے مہمان خانےمیں سیاحوں کے لیے کھانا پکا رہی ہیں۔ (شنہوا/شو بنگ جیے)
    8 اکتوبر 2025۔ صوبہ سیچوان کی باوشنگ کاونٹی کی تبتی ٹاؤن شپ چھیاوچھی میں اس علاقے میں تحقیق کے غرض سے موجود گریجویشن کے طالب علم لو جنتانگ،نینکاسمان کے ساتھ مہمان خانے میں ثقافتی حصے کو سجا رہے ہیں۔ (شنہوا/شو بنگ جیے)
    7 اکتوبر 2025۔ صوبہ سیچوان کی باوشنگ کاونٹی کی تبتی ٹاؤن شپ چھیاوچھی میں ، نینکاسمان اپنے سٹوڈیو میں ایک سیاح خاتون کو چھیاوچھی پھولدار پٹی بننے کے بارے میں بتا رہی ہیں ۔ (شنہوا/شو بنگ جیے)
    8 اکتوبر 2025۔ صوبہ سیچوان کی باوشنگ کاونٹی کی تبتی ٹاؤن شپ چھیاوچھی کے گاوں جیا جنشان کے ایک کھیت میں نینکاسمان ، ویڈیو بنا رہی ہیں ۔ (شنہوا/شو بنگ جیے)
    8 اکتوبر 2025۔ صوبہ سیچوان کی باوشنگ کاونٹی کی تبتی ٹاؤن شپ چھیاوچھی میں ،نینکاسمان کے مہمان خانے کا منظر ۔ (شنہوا/شو بنگ جیے)

    ویڈیوز

    زبان