• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    شی زانگ میں ثقافتی تحفظ اور ذرائع معاش میں نمایاں ترقی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-10-17
    شی زانگ میں ثقافتی تحفظ اور ذرائع معاش میں نمایاں ترقی

    17اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)16 اکتوبر کو چائنا فاؤنڈیشن فار ہیومن رائٹس ڈیویلپمنٹ اور شنہوا نیوز ایجنسی کے اعلیٰ سطحی نیشنل تھِنک ٹینک کی جانب سے مشترکہ طور پر ایک رپورٹ بعنوان "روایات اور جدیدیت کے درمیان ہم آہنگی: چین کے شی زانگ میں دیہی ترقی اور ثقافتی ورثہ" جاری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ،حالیہ برسوں میں شی زانگ خود اختیار علاقے نے ثقافتی آثار ، قدیم تاریخی مقامات اور غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ میں غیر معمولی پیش رفت کی ہے جس سے علاقے کے دیہی ثقافتی ورثے کا منظم تحفظ یقینی ہوا ہے۔

    رپورٹ میں پیش کردہ اعدادو شمار کے مطابق ، دسمبر 2024 تک، شیزانگ میں ثقافتی ورثے کے 4,468 مقامات کا سروے اور اندراج کیا جا چکاہے، اور ثقافتی ورثے کی 2,373 جگہیں محفوظ کی گئی ہیں، جن میں سے 70 قومی تحفظ کے تحت محفوظ کی گئی ہیں۔ یہ علاقہ پوتالا پیلس، نوربولنگ کھا، اور جوکھانگ ٹیمپل کے ساتھ یونیسکو عالمی ثقافتی ورثے کی اہم سائٹس پر مشتمل ہے۔اس کے علاوہ یونیسکو کی غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل تین اور اہم ورثے بھی یہاں پر موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق، شیزانگ روایتی تبتی تعمیراتی ہنر کے تحفظ کے لیے مرکزی حکومت نے 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران تاریخی شہروں اور دیہات کی تحفظ کے لیے 83 ملین یوان (تقریباً 11.7 ملین امریکی ڈالر) مختص کیے۔ان کوششوں کا مقصد روایتی تبتی فنِ تعمیر کی بحالی اور اس کا تحفظ ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی نیز رہائشی ماحول کو بہتر بنانا ہے۔

    غیر مادی ثقافتی ورثے کے حوالے سے رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اس علاقے میں غیر مادی ثقافتی ورثے کے مختلف سطحوں کے 2,760 نمائندہ عناصر موجود ہیں اور 1,668 نمائندہ مورثین کا اندراج ہوچکا ہے ۔قومی سطح کے 66 بزرگ وارث اور خود اختیار علاقے کی سطح کے 8 نمائندہ وارثین کے لیے ریکارڈنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے اور مجموعی طور پر غیر مادی ثقافتی ورثے کی 224 ورکشاپس قائم کی گئی ہیں۔ غیر مادی ثقافتی ورثے کے 80 فیصد عناصر کی جڑیں دیہی علاقوں میں ہیں جب کہ غیر مادی ثقافتی ورثہ کے 90 فیصد وارث کسان اور چرواہے ہیں۔

    رپورٹ میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ، 60 سال قبل، شی زانگ خود اختیار خطے کے قیام کے بعد سے یہاں کے دیہات میں لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔صرف 2024 میں ہی، شی زانگ نے سطح مرتفع پر قدرت سے ہم آہنگ 300 دیہات کی تعمیر کے لیے 5.19 ارب یوآن مختص کیے، جس سے عوامی صحت اور دیہات کے رہائشی ماحول دونوں میں بہتری آئی۔علاوہ ازیں، 2024 تک شی زانگ کے دیہات میں سڑکوں کی کل لمبائی 94,800 کلومیٹر تک پہنچ چکی تھی جس سے پورے علاقے کا احاطہ کرنے والا ایک جدید ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک تشکیل پایا ۔ 'صاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثے ہیں' کے اصول کی رہنمائی میں، ماحول دوست سیاحت مقامی آبادی کی خوشحالی کی ایک 'سنہری کنجی' کے طور پر ابھری ہے۔ 2016 سے 2024 تک، مقامی رہائشیوں کے لیے ماحولیاتی تحفظ کی سالانہ 516,000 نوکریاں مہیا کی گئی ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان