31اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) ثقافت پانی کی طرح ہے، جو خاموشی سے سب کو سیراب کرتی ہے اور ایک قوم کے ماضی، حال اور مستقبل کو باہم منسلک کرتی ہے۔
ایسے مقامات جو ثقافتی اعتبار سے انتہائی ترقی یافتہ ہیں وہاں معیشت بھی راستے بناتی ہے۔ یہ نقطہ نظر معیشت کی ایک انسانی تشریح پیش کرتا ہے۔ 2023 میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے "دو سیشنز" کے دوران مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے قانون سازوں کے ساتھ ایک پینل مباحثے کے دوران "ہیومنومکس" کا اہم تصور پیش کیا۔
آج چین روایات میں رنگا ہوا لیکن جدید انداز سے بھرپور ہے۔ "چینی ثقافتی کلاسیک " "نیوگو چھاو" یعنی نئے قومی رجحان کی قیادت کر رہے ہیں، جبکہ صارفین کی مارکیٹس چینی جمالیات کو اپنا رہی ہیں۔ یہاں ثقافت اور معیشت ایک ساتھ مل کر پروان چڑھ رہے ہیں"۔ یہ الفاظ ہیں چائنا ٹورازم اکیڈمی کے صدر ڈائی بن کے جو انہوں نے پیپلز ڈیلی کی ویڈیو سیریز "اعلیٰ ترقیاتی معیار کی کہانیاں" کی میزبانی کرتے ہوئے کہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی جدیدیت چینی تہذیب میں جدید زندگی کی روح پھونک رہی ہے، جبکہ چینی تہذیب، چینی جدیدیت کو اپنی عمیق ثقافتی گہرائی عطا کرتی ہے۔
جدید زندگی میں عمدہ روایتی چینی ثقافت کو گہرائی سے شامل کرنا
2024 میں، 1.49 لوگوں نے چین کے میوزیمز کا دورہ کیا اور تخلیقی ثقافتی مصنوعات سے 3.43 ارب یوآن کی آمدنی ہوئی۔ اسی سال، چین کی ثقافتی صنعت کی آپریٹنگ آمدنی 19.14 ٹریلین یوان سے تجاوز کر گئی۔ چینی شہریوں نے اندرون ملک 5.62 ارب ٹرپس کیے ، جن پر کل 5.8 ٹریلین یوان خرچ ہوئے۔ ثقافت اور سیاحت کا گہرا انضمام جدید اور نمایاں کامیابیوں کا باعث بنا ہے، جس سے صارفین کی خرچ کرنے کی صلاحیت مزید بڑھی ہے۔
30 ستمبر کو پیلس میوزیم میں "ایک صدی پر محیط مہتممی : شہر ممنوعہ سے پیلس میوزیم تک" کی خصوصی نمائش کا آغاز ہوا۔ پیلس میوزیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر جو حونگ وین نے کہا کہ جدید چین کی سماجی تبدیلی کی طاقتور موجوں سے جنم لیتے ہوئے اور چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کےاحیا کی راہ پر قدم بہ قدم آگے بڑھتے ہوئے، پیلس میوزیم نہ صرف گہری تاریخی وراثت کی حفاظت کرتا ہے بلکہ ایک منفرد عصری چمک بھی بکھیرتا ہے۔
پیلس میوزیم اور اس کے مجموعے 5,000 سال سے بھی زیادہ قدیم چینی تہذیب کے تسلسل کی عکاسی کرتے ہیں، جو قوم کی عمدہ روایتی ثقافت کے لیے ایک اہم شریان کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جو حونگ وین نے کہا کہ ہم ہمیشہ وراثت اور ترقی میں جدت کو برقرار رکھتے ہیں چاہے یہ 'ثقافت اور ٹیکنالوجی' کی گہرے انضمام کے ذریعے ہو یا مختلف شعبوں میں تعاون کی متنوع تلاش کے ذریعے ۔ مثال کے طور پر، "ڈیجیٹل ہیریٹیج ریپوزٹری" 150,000 سے زیادہ ثقافتی نوادرات کی ہائی ڈیفینیشن تصاویر تک عوام کو رسائی فراہم کرتی ہے۔
ڈائی بن کےمطابق، ثقافت اعلیٰ معیار کی ترقی کی ایک اہم بنیاد ہے۔ چین بھر کے میوزیمز نے حالیہ برسوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے، ناظرین کو واضح، کثیر جہتی اور محو کر دینے والے ثقافتی تجربات فراہم کیے ہیں، جنہوں نے نہ صرف "میوزیم کے جنون" کو جنم دیا بلکہ ثقافتی ورثے کو بھی زیادہ روشن کیا ہے اور چین کی عمدہ روایتی ثقافت کو جدید زندگی میں بہت صفائی کے ساتھ ضم کیا ہے۔ اس نے ثقافتی وسائل کو مقبول کنزیومر پراڈکٹس میں تبدیل کر دیا ہے، جو ثقافتی و سیاحتی مارکیٹ کی نئی رفتار کو بڑھا رہے ہیں۔
اعلیٰ ترقیاتی معیار کی کامیابیوں کو ثقافتی خوشحالی کے لیے رفتار میں تبدیل کرتے رہیں۔
ثقافت، اقتصادی ترقی کے لیے ایک نئی قوت محرکہ اور عمل انگیزی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اقتصادی ترقی، ثقافتی خوشحالی کے لیے ایک مضبوط مادی بنیاد فراہم کرتی ہے اور وسیع مارکیٹ کے مواقع کھولتی ہے۔ جو کہ پیمانے میں اضافے اور معیار میں بہتری دونوں پر مبنی ثقافتی صنعت کو جدت کے ذریعے آگے بڑھاتی ہے ۔ اس نے روایتی چینی ثقافت کی تخلیقی تبدیلی اور جدید ترقی کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا ہے۔
صارفین کی طلب، ثقافتی سیاحت کے انضمام اور ٹیکنالوجی پاور کے تحت چین، عمدہ روایتی چینی ثقافت کی قوتٰ حیات کو کیسے بیدار کر سکتا ہے؟ چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے ووی پہاڑوں میں، سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین کی ایک ٹیم نے اپنی لیبز سے باہر نکل کر کھیتوں میں قدم رکھا ہے اور وہ وسیع منظرنامے میں اپنے تحقیقی مضامین لکھ رہے ہیں۔ ان میں سے ایک صوبہ فوجیان کے شہر نان پھنگ کے ماہرِ سائنس و ٹیکنالوجی جینگ چھینگ بھی ہیں۔ جینگ بتاتے ہیں کہ "نوجوان، خاص طور پرسائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین چائے کے میدانوں میں اپنے قدم جمانے کے لیے پرعزم ہیں، 'موسموں پر منحصر چائے بنانے' کے روایتی تجربے کو بڑے ڈیٹا ماڈلز میں تبدیل کر رہے ہیں، چائے کی پروسیسنگ کی تکنیکوں میں جدت لا رہے ہیں، مقامی کسانوں کی مدد کر رہے ہیں کہ وہ چائے کے "سبز ،ماحول دوست" باغات تشکیل دیں اور ڈرونز کے لیے "ایریل ٹی روٹس" قائم کر رہے ہیں تاکہ چائے کی پتیوں کی تازگی کو زیادہ مؤثر طریقے سے اور کم محنت کے ساتھ محفوظ رکھا جا سکے۔"
چائے کی کامیاب صنعت دیگر شعبوں میں ترقی کو فروغ دیتی ہے۔ چائے کی تیز رفتار سائنسی و صنعتی ترقی نے کسانوں کو خوشحال کیا ہے اور چائے کی ثقافت کو مقبولیت دی ہے۔ اس کی متحرک موجودگی لوگوں کی روزمرہ زندگیوں میں شامل ہو رہی ہے اور یہاں کی چائے کا ذائقہ چکھنے کے بعد، ووی پہاڑوں کا دورہ کرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔
عمل نے ثابت کیا ہے کہ اقتصادی ترقی ،ثقافتی ترقی کی بنیاد ہے اور ناگزیرعنصر ہے ۔ ڈائی بن نے کہا کہ نئے دور میں، ہمیں نئی ترقی کے فلسفے کو اپنانا چاہیے، ایک نیا ترقیاتی ماڈل تشکیل دینا چاہیےاور اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کی کامیابیوں کو ثقافتی خوشحالی کی قوت میں تبدیل کرتے رہنا چاہیے۔ ہمیں ثقافت میں قیادت کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا چاہیے اور سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت لانی چاہیے، نئے منظرنامے، مقامات، مصنوعات اور کاروباری ماڈل تخلیق کرتے رہنا چاہیے، تاکہ ثقافتی کوششوں اور صنعتوں کے اعلیٰ ترقیاتی معیار کو ورثے کے تحفظ اور جدت کے ذریعے فروغ دیا جا سکے جس کے نتیجے میں چین میں ایک مضبوط سوشلسٹ ثقافت کی تشکیل کو فروغ دیا جا سکے۔
لوگوں کی بہتر زندگی کی بڑھتی ہوئی خواہشات کو بلا تعطل پورا کرنا
لوگوں کی روحانی زندگیوں کو بہتر بنانا چینی جدیدیت کی ایک بنیادی شرط ہے۔ نئے دور میں ہیومنومکس لوگوں کی ہمہ جہت ترقی کو اپنا مقصد بناتی ہے جس سے اعلیٰ معیار کی ترقی کے اصل مقصد کی عکاسی ہوتی ہے۔
ثقافت لوگوں کی بہتر زندگی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے ایسے میں جب معیشت کو ترقی دی جا رہی ہے، چین کے مختلف علاقے اس جستجو میں ہیں کہ کس طرح اقدار کو پروان چڑھایا جائے، ذہنوں کی نشونما کی جائے اور عوامی ثقافتی پروگرامز کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا جائے۔ اس موسم گرما میں وائرل ہونے والی سو سپر لیگ اس سوال کا جواب دیا ہے۔
چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف سپورٹ کی جانب سے 19 اگست کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، سو سپر لیگ کے ایک میچ میں 60,000 سے زیادہ تماشائیوں نے شرکت کی جس سے مشرقی چین کے صوبے جیانگسو میں مختلف منظرناموں میں 38 ارب یوآن کی کھپت ہوئی۔
پارٹی لیڈر شپ گروپ کے رکن اور سوجو کے ثقافت، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور سیاحتی بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جونگ ین فے کا کہنا ہے کہ 'ہمارا ہدف صرف سیاحوں کو متوجہ کرنا نہیں ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ وہ یہاں قیام کریں، ثقافت کو ایک دھاگےکے طور پر استعمال کرتے ہوئے، ہم جدید زندگی کے تصور کو ایک ایک ٹانکے میں سجا رہے ہیں۔ جب نوجوان پرانے شہر وں میں دلچسپی محسوس کریں اور پرانے رہائشیوں کو زندگی پر لطف لگنے لگے ، تب شہر حقیقتاً زندہ ہو جاتا ہے۔"
دائی بن کے مطابق، "لوگ ثقافت اور معیشت کاسنگم ہیں۔ انسانی معیشت کے نئے دور میں توجہ کا مرکز عوام ہیں ، یہ ارتکاز ان کی بہتر زندگی کی بڑھتی ہوئی خواہشات کو پورا کرتا ہے اور انہیں مزید بہتر روحانی غذا فراہم کرتا ہے۔ہمارے سامنے نئے دور کی نئی راہ ہے اور اس پر چلتے ہوئے ، چین کے مختلف علاقوں کو انسانی معیشت پر تحقیق کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت ہے، ثقافت و معیشت کے انضمام اور باہمی تقویت کو فروغ دینے کی ضرورت ہےتاکہ دونوں ایک ساتھ ترقی کریں۔ انہیں تخلیقی تبدیلی اور جدت پر مبنی ترقی پر عمل پیرا رہنا چاہیے تاکہ ثقافت کی قوت کو اعلیٰ معیار کی ترقی میں شامل کیا جا سکے۔ ثقافتی استعمال میں ترقی کے نکات کی شناخت کرنی چاہیے اور ثقافتی وتکنیکی جدت کی صلاحیت کو بڑھانا چاہیے۔ انہیں لوگوں کے مرکز میں ترقی کے فلسفے کو بہتر طریقے سے نافذ کرنا چاہیے اور لوگوں کی بہتر زندگی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنا چاہیے۔اس سال چین کے 14ویں پانچ سالہ منصوبے کا اختتام اور 15ویں پانچ سالہ منصوبے کی تشکیل کا آغاز ہے۔ نئی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے، آئیے مل کر انسانی معیشت کا ایک نیا عظیم باب رقم کریں اور اپنے وقت کے مرکزی سوال ،ثقافت سے بھرپور مقامات اقتصادی طور پر بھی کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں؟ کا جواب دینے کے لیے سخت محنت کریں۔"



