چین کے انسان بردار خلائی مشن شینژو-20 کی زمین پر واپسی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ نے 2 تاریخ کی شب حتمی مربوط مشق مکمل کی، جس میں رات کے وقت سرچ اینڈ ریسکیو ، واپسی مشن کے موثر انتظامات، مربوط تعاون، اور ہنگامی صورت حال میں تحفظ کی صلاحیتوں کا مکمل جائزہ لیا گیا۔
شینژو-20 کی واپسی کا یہ مشن، شینژو-14 اور شینژو-18 کے بعد، رات کے وقت کم درجہ حرارت والے ماحول میں انجام دیا جانے والا تیسرا مشن ہے۔
تاحال، ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر تمام سرچ اینڈ ریسکیو آلات کی کارکردگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو چکی ہے، مواصلاتی لنک ہمہ وقت فعال ہے، اور تمام ریسکیو ٹیموں کا عملہ خلا بازوں کی محفوظ واپسی کا منتظر ہے۔



