• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    دنیا کی پہلی فلائنگ کار فیکٹری  نے تجرباتی پیداوار کا آغاز کر دیا

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-11-04
    دنیا کی پہلی فلائنگ کار فیکٹری  نے تجرباتی پیداوار کا آغاز کر دیا

    4نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن) پیر 3 نومبر کو چین کی برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی XPENG کی اڑنے والی گاڑیوں کی شراکت دار XPENG AEROHT نے دنیا کی پہلی انٹیلی جنٹ فیکٹری میں ، اڑنے والی گاڑیوں کی بڑے پیمانے پر آزمائشی پیداوار شروع کر دی ہے جو کہ نیکسٹ جنریشن ٹرانسپورٹ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

    جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر گوانگ جو کی ڈسٹرکٹ حوانگ پھو میں قائم ، 120,000 مربع میٹر پر پھیلا ہوا یہ پلانٹ پہلے ہی اپنی ماڈیولر فلائنگ کار کے "لینڈ ایئر کرافٹ کیریئر" کا پہلا ڈی ٹیچ ایبل الیکٹرک ایئر کرافٹ متعارف کروا چکا ہے۔

    اس فیکٹری کو ابتدائی طور پر 5,000 یونٹس کی صلاحیت کے ساتھ، سالانہ 10,000 ڈی ٹیچ ایبل ایئر کرافٹ ماڈیولز کی پیداوار کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو کہ اس نوعیت کی کسی بھی فیکٹری کی سب سے زیادہ پیداوار ی صلاحیت ہے۔مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد یہاں ہر 30 منٹ میں ایک ایئر کرافٹ اسمبل کیا جاسکے گا۔ XPENG AEROHT نے اپنی پروڈکٹ ریلیز کے بعد تقریباً 5,000 آرڈرز حاصل کر لیے ہیں اور کمپنی کے مطابق، 2026 میں بڑے پیمانے پر پیداوار اور ترسیل شروع کر دی جائے گی۔

    اڑنے والی گاڑی میں چھ پہیوں والی زمینی گاڑی شامل ہے، جسے "مدر شپ " کہا جاتا ہے اور ایک ڈی ٹیچ ایبل eVTOL ایئر کرافٹ شامل ہے جو آٹو میٹک اور مینوئل ، دونوں سہولیات فراہم کرتا ہے۔ تقریباً 5.5 میٹر لمبی یہ گاڑی سڑکوں پر گاڑیوں کےمروجہ لائسنس کے ساتھ چلائی جا سکتی ہے اور عام گاڑیوں کی پارکنگ کے مقامات پر کھڑی بھی کی جا سکتی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان