3نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن) 2 نومبر کو ہونے والی ،بیجنگ میراتھن 2025 میں 4,700 سے زیادہ رنرز نے 42.195 کلومیٹر کی دوڑ تین گھنٹوں کے اندر مکمل کر کے پچھلے سال کے 3,004 کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ اس میراتھان میں ایتھوپیا کے لیمی برہانو ہائل اور انچینالو ڈیسسی جینانے ، بالترتیب مردوں اور عورتوں کے ایونٹس میں فاتح رہے۔
لیمی برہانو ہائل نے 2 گھنٹے، 8 منٹ 10 سیکنڈ کے ساتھ اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا، ان کی رفتار پچھلے سال کی کارکردگی سے ایک منٹ زیادہ تیز تھی ۔ان کے ہم وطن ڈیسالگن جرما ڈیبل نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسرے نمبر پر شمالی کوریا کے ہان ایل ریونگ رہے۔
خواتین کے ایونٹ میں، ایتھوپیا کی انچینالو ڈیسسی جینا 2 گھنٹے، 26 منٹ اور 8 سیکنڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر آئیں جب کہ محض 7 سیکنڈ کے فرق سے کینیا کی ماریین جپکونگا کی بور دوسرے نمبر پررہیں جب کہ ایتھوپیا ہی کی کفتو طاہر دادیسو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔









