• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    ٹیلز آف سٹیز | گوانگجو: قدیم بندرگاہ سے کھیلوں کے جدید مرکز تک

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-11-05

    5نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)جیسے ہی صبح کی پہلی کرن جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے تجارتی مرکز کینٹن ٹاور کے شیشوں کو چھوتی ہے،شہر میں ایک ایسا آہنگ بیدار ہوتا ہے جس میں روایت اور جدت گھلے ملے ہوتےہیں۔ شی گوان کی تاریخی چھیلو عمارات میں سریلے کینٹنیز اوپیرا کی گونج سنائی دیتی ہے اور جو جیانگ نیو ٹاؤن کی مصروف سڑکوں پر خودکار گاڑیاں سرکنے لگتی ہیں۔

    یہ منفرد امتزاج 9 نومبر 2025 کو شروع ہونے والے 15ویں قومی کھیلوں کی میزبانی کے لیے تیار اس شہر کا مزاج متعین کرتا ہے۔ گوانگجو ، کھیلوں اور جدت کی بھرپور قوت کے ساتھ دنیا کے سامنے اپنی ہمہ گیر دلکشی پیش کر رہا ہے۔

    کھیلوں کے اس شہر کی دھڑکن محسوس کیجیے

    صبح 6 بجے ہی ،پرل ریور کے کنارے پر سرسبز راستہ سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے: بزرگ سکون کے ساتھ تھائی چی کی مشق کر رہے ہیں؛ تیز رفتار سے دوڑتے نوجوان ، صبح کی دھوپ میں جن کا پسینہ چمک رہا ہے؛ہنستے کھکھلاتے بچے رسہ کشی کر رہےہیں ؛ سائیکل سوار تیزی سے پیڈل گھماتے ہجوم میں سے گزرتے جا رہے ہیں اور ریٹائرڈ افراد توانائی سے بھرپور ٹیبل ٹینس میچز میں مصروف ہیں۔ گوانگجو میں، "صحت سب کے لیے " اب صرف ایک نعرہ نہیں رہا بلکہ معمولات زندگی کا حصہ بن چکا ہے اور یہ شہر کی سب سے دلکش خصوصیات میں سے ایک ہے۔

    8 ستمبر 2025۔ جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر گوانگجو کے ایک پارک میں عمر رسیدہ خواتین تھائی چی کی مشق کررہی ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/جانگ رونگ)

    8 ستمبر 2025۔ جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر گوانگجو کے ایک پارک میں عمر رسیدہ خواتین تھائی چی کی مشق کررہی ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/جانگ رونگ)

    گوانگجو کی کھیلوں کی میراث اس کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔ 1987 میں، چھٹے قومی کھیلوں نے تھیان حہ سپورٹس سینٹر کی تعمیر کی راہ ہموار کی اور 2001 میں، نویں قومی کھیلوں نے عوامی سہولیات کو بہتر بنایا۔ 2010 کے ایشیائی کھیلوں نے شہر کو ایک جدید بین الاقوامی میٹروپولِس میں تبدیل کر دیا اور اب، 15 ویں قومی کھیلوں کے ساتھ تیسرا موقع ہے کہ گوانگجو چین کے اعلی ترین ملٹی -سپورٹ ایونٹ کی میزبانی کر رہاہے جو کہ قومی کھیلوں میں اس کے مستقل کردار کا ثبوت ہے۔

    گوانگ جو نے کئی اولمپک چیمپئنز کو جنم دیا ہے ان میں گوانگجو کےمقامی ایتھلیٹ چھین آئی سین سمیت لئے شنگ، چھوان ہونگ چھان اور ابھرتی ہوئی سٹار پلیئر لیو یُوکھہ بھی شامل ہیں ، جو کہ خواتین کی U16 فٹ بال ٹیم کی ایک ممتاز کھلاڑی ہیں۔ یہ صلاحیتیں گوانگجو کے کھیلوں کی ترقی کے مضبوط نظام اور بھرپور ایتھلیٹک مہارت کی عکاس ہیں۔

    روایات اور جدیدیت کو ہم آہنگ کرتا شمولیت کا جذبہ

    شمولیت ،گوانگجو کے ڈی این اے میں شامل ہے،یہاں کے ہر کونے میں قدامت اور جدت کی ہم آہنگی دیکھنے کو ملتی ہے۔ دن کے وقت، پھان یو ڈسٹرکٹ کا کلاسیکی چینی باغ باومو ، کینٹنیز اوپیرا پرفارمنس سے گونجنے لگتا ہے ۔ بین الاقوامی سیاح اس تال و آہنگ کی جانب متوجہ ہوتے ہیں اور اس روایتی فن کو محسوس کرنے کے لیے رک جاتے ہیں۔ رات کے وقت، لیئے دہ پل کے نیچے، گونگ ( تھالی نُما گھَنٹی جیسا ساز ) کی کھنک اور ڈھول کی تھاپ سنائی دینے لگتی ہے اور چھاؤشان کے نوجوان ینگ گہ ڈانس کی مشق کرتے ہیں۔ یہ تال اور تھاپ ٹریفک کی گونج کے ساتھ مل کر ورثے اور شہری زندگی کی ایک منفرد سریلی سنگت تخلیق کرتی ہیں۔

    7 ستمبر 2025۔ گوانگ جو میں لیئے دہ پل کے نیچے، چھاؤشان کے نوجوان ینگ گہ ڈانس کی مشق کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/ جانگ رونگ)

    7 ستمبر 2025۔ گوانگ جو میں لیئے دہ پل کے نیچے، چھاؤشان کے نوجوان ینگ گہ ڈانس کی مشق کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/ جانگ رونگ)

    یہ توازن روزمرہ زندگی کے لمحات میں بھی نمایاں ہے: مقامی چائے خانوں میں، کیو آر کوڈ تیز ،ڈیجیٹل آرڈرز کی سہولت فراہم کرتے ہیں، پھر بھی ہاتھ سے لکھے مینیو اب بھی موجود ہیں تاکہ گرمجوشی اور پرانی یادوں سے رچا ایک خوبصورت ماحول برقرار رہے، جو کارکردگی اور روایت کو یکجا کرتا ہے۔ شمولیت کا یہ جذبہ پندرہویں قومی کھیلوں کی تیاریوں تک پھیلا ہوا ہے۔ اس ایونٹ کے تمغے، جنہیں "Tongxinyue" (متحدہ جست) کہا گیا، ان میں گوانگ دونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی ثقافتی علامات ، کاپوک، بوہینیا اور کنول کو یکجا کیا گیا ہے۔ تمغے کا بیرونی چھلا ، ہانگ کانگ-جوہائی-مکاؤ پل کی شکل کا ہے، جو علاقائی یک جہتی کی علامت ہے اور تینوں خطوں کے درمیان اتحاد اور مشترکہ ترقی کی نمائندگی کرتا ہے۔

    چین کے پندرہویں قومی کھیلوں کے تمغے (تصویر ؛ شنہوا)

    چین کے پندرہویں قومی کھیلوں کے تمغے (تصویر ؛ شنہوا)

    سمارٹ سپورٹس ، سمارٹر سٹی

    چین کے اصلاحات اور کھلے پن کے دور کے پیش رو شہر گوانگ جو نے ، 15ویں قومی کھیلوں کی تیاریوں میں جدت کو ایک بنیاد کے طور پر اپنایا ہے، جس میں "ماحول دوستی، ہوشیاری، کفایت شعاری " کے تصور پر توجہ دی گئی ہے۔

    کھیلوں کے لیے تمام 30 مقابلہ گاہیں نئے سرے سے تعمیر کرنے کی بجائے پہلے سے موجود وینیوز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ تھیان حہ سپورٹس سینٹرنے فوٹو وولٹیک پاور جنریشن اور بارش کے پانی کی ری سائیکلنگ کے نظام کو اپنایا ہے، جس سے کاربن کے اخراج میں 45 فیصد سے زیادہ کی کمی آئی ہے اور اس سے تھیان حہ سپورٹس سینٹر چین کا پہلا بڑا اسٹیڈیم بن گیا ہے جو صفر کاربن کے معیار پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اس مرکز نے کینٹنیز ثقافت کے عناصر سے بھرپور ایک سمارٹ فٹنس رننگ ٹریک بھی متعارف کرایا ہے، جو ایتھلیٹک کارکردگی کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کرسکتا ہے۔

    گوانگ جو کے تھیان حہ سپورٹس سینٹر کا فضائی منظر (یہ تصویر، پندرہویں قومی کھیلوں ، خصوصی افراد کے بارہویں قومی کھیلوں اور نویں سپیشل اولمپک گیمز کی گوانگ جو ایگزیکٹو کمیٹی نے پیپلز ڈیلی آن لائن کو فراہم کی ہے)

    گوانگ جو کے تھیان حہ سپورٹس سینٹر کا فضائی منظر (یہ تصویر، پندرہویں قومی کھیلوں ، خصوصی افراد کے بارہویں قومی کھیلوں اور نویں سپیشل اولمپک گیمز کی گوانگ جو ایگزیکٹو کمیٹی نے پیپلز ڈیلی آن لائن کو فراہم کی ہے)

    ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کھیلوں کے تجربے کو مزید بہتر بناتی ہے۔ میڈیا سینٹر، مقابلہ گاہوں، بڑے ہوٹلز، گوانگ جو ساؤتھ سٹیشن اور گوانگجو و بائیون بین الاقوامی ہوائی اڈے جیسے اہم مقامات پر خود کار گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں ۔یہ شٹل سروس کھلاڑیوں، اہلکاروں اور میڈیا کے نمائندوں کو "پوائنٹ ٹو پوائنٹ" منتقلی فراہم کرتی ہیں ۔

    ہسپانوی سیاح الوارو لاگو (بائیں سے پہلے) گوانگجو میں ایک خود کار بس کا تجربہ کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/یوان منگ)

    ہسپانوی سیاح الوارو لاگو (بائیں سے پہلے) گوانگجو میں ایک خود کار بس کا تجربہ کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/یوان منگ)

    "سمارٹ نیشنل گیمز" کے ذریعے گوانگ جو ،فائیو جی، اے آئی، اور بگ ڈیٹا جیسی نیکسٹ جنریشن انفارمیشن ٹیکنالوجیز کے ساتھ کھیلوں کی صنعت کے انضمام کو تیز کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ گوانگ دونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ ٹیک انوویشن اشتراک کے میکانزم کی تشکیل کا بھی جائزہ لے رہا ہے، ایونٹ اور ڈیجیٹل معیشت کے انضمام کو فروغ دے رہا ہے اور اس علاقے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے نئی توانائی فراہم کر رہا ہے۔

    جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر گوانگ جو کا فضائی منظر ۔ (تصویر/ہوبن چھنگ)

    جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر گوانگ جو کا فضائی منظر ۔ (تصویر/ہوبن چھنگ)

    ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑا یہ شہر گوانگجو، 15ویں قومی کھیلوں کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور کھیلوں کے بین الاقوامی مرکز میں اپنی منتقلی کو تیز کر رہا ہے، گوانگ دونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا میں انضمام کو بھی آگے بڑھا رہا ہے اور اعلیٰ ترقیاتی معیار کا ایک نیا باب رقم کر رہا ہے۔

    جیسے جیسے کھیلوں کے آغاز کا وقت قریب آرہا ہے ، گوانگجو نہ صرف اپنی کھیلوں کی وراثت کو دوبارہ تحریر کر رہا ہے بلکہ ایک مرتبہ پھر اس امر کی تشریح کر رہاہے کہ کس طرح روایت اور جدت، اس ایونٹ سے بھی آگے ایک دیرپا اثر چھوڑتے ہوئے شہر کو آگے بڑھا سکتی ہیں۔ یہ قدیم بندرگاہ نئی توانائی سے بھرپور ہےاور دکھا رہی ہے کہ اعتماد کے ساتھ ایک تاریخی شہر کس طرح سےمستقبل تشکیل دے سکتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان