6نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)جنوبی چین کے شہر گوانگ جو میں موجود ایک میڈیکل ٹیم نے شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر ارمچی کے ہسپتال میں موجود مریض کی آنکھ کی ریموٹ 5 جی روبوٹک سرجری کی ۔ سرجری کے اس انقلابی عمل میں 5جی سے منسلک روبوٹ کا استعمال کرتے ہوئے 4,000 کلومیٹر دور سے روبوٹک آرم کو کنٹرول کیا گیا اور ایک مریض کے ریٹینا میں انجکشن کے ذریعے دوا داخل کرنے کا عمل سر انجام دیا گیا ۔ مائیکرون-لیول کی کامل درستگی کے ساتھ کی جانے والی یہ سرجری ، ترقی یافتہ ساحلی علاقوں اور دور دراز علاقوں کے مابین طبی وسائل کے فرق کو کم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے۔
اس ریموٹ سرجری کو مکمل ہونے میں سات منٹ سے بھی کم وقت لگا۔آنکھ کی سرجری میں ریٹینل سب انجیکشن ایک انتہائی حساس مائیکرو سرجیکل تکنیک ہے جو اندھے پن کی بیماریوں جیسے سب میکولر ہیمرج میں بصارت کو بچانے کے لیے اختیار کی جاتی ہے۔
اس ٹیم کے سربراہ ،سن یات-سن یونیورسٹی کے جونگ شان آپٹیکل سینٹر سے منسلک لِن ہاوتھیان کا کہنا ہے کہ اس کلینیکل سرجری سے چین میں remote high-precision ophthalmic سرجری کے میدان میں عملی طور پر ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی ہوتی ہے۔




