• صفحہ اول>>کاروبار

    رواں سال پہلے 11 ماہ میں چین کی ٹیکس ریفنڈ پالیسی سے فائدہ اُٹھانے والے سیاحوں کی تعداد میں 285 فیصد کا اضافہ

    (CRI)2025-12-08

    چین کی اسٹیٹ ٹیکسیشن ایڈمنسٹریشن نے آٹھ دسمبر کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ میں ٹیکس ریفنڈ سے استفادہ کرنے والے بیرونی سیاحوں کی تعداد میں سال بہ سال 285 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ٹیکس ریفنڈ کی سہولت والی اشیاء کی فروخت اور ٹیکس ریفنڈ میں98.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

    نومبر کے آخر تک، ملک بھر میں ٹیکس ریفنڈ کی سہولت دینے والی دکانوں کی تعداد 12252 تک پہنچ چکی ہے۔ ٹیکس ریفنڈ کی سروس سے بیرونی سیاحوں کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کیا گیا اور "چین کی سیروسیاحت" کی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان