• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    صوبہ آنہوئی  میں مچھلی نما لالٹین  کی پریڈ سیاحت کے ایک نئے رحجان کا باعث بن گئی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-17
    صوبہ آنہوئی  میں مچھلی نما لالٹین  کی پریڈ سیاحت کے ایک نئے رحجان کا باعث بن گئی
    چین کے صوبے آنہوئی کے گاوں چھنگ کھان میں، مچھلی نما لالٹینوں کی پریڈ کا منظر۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/گو حاؤ)

    17 دسمبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) چین کے صوبے آنہوئی کے گاوں چھنگ کھان میں مچھلی نما لالٹینوں کی پریڈ نے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو اس گاوں کی جانب متوجہ کیا ہے اور ہر پرفارمنس میں تقریباً 10,000 سے زیادہ سیاح شریک ہوتے ہیں۔ یہ مچھلی نما لالٹین آنہوئی کے سب سے مقبول غیر مادی ثقافتی ورثے میں سے ایک بن چکی ہیں۔ان لالٹینوں پر مبنی ایک ٹی وی سیریز اس کی مقبولیت کی بڑی وجہ ہے جس کے بعد یہاں سیاحت کا ایک نیا رحجان سامنے آیا ہے ۔ اس سال کے آغاز سے، چھنگ کھان گاؤں نے 1.65 ملین سے زائد سیاحتی دوروں کا خیرمقدم کیا ہے، جن میں 500,000 رات کے وقت کے سیاحتی دورے بھی شامل ہیں۔

    چین کے صوبے آنہوئی کے گاوں چھنگ کھان میں، مچھلی نما لالٹینوں کی پریڈ کے دوران لالٹین تھامے ایک خاتون سیاح (پیپلز ڈیلی آن لائن / جانگ جن)
    چین کے صوبے آنہوئی کے گاوں چھنگ کھان میں، مچھلی نما لالٹینوں کی پریڈ کا منظر۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/گو حاؤ)
    چین کے صوبے آنہوئی کے گاوں چھنگ کھان میں، مچھلی نما لالٹینوں کی پریڈ کا فضائی منظر۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/گو حاؤ)

    ویڈیوز

    زبان