19دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)17 دسمبر کو ہاربن میں آئس سنو ورلڈ کا 27واں ایڈیشن عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ چینی شاعری میں صدیوں سے مشہور سیاحتی مقام، 1,800 سال پرانے ووہان کے ییلو کرین ٹاور کا برف میں تراشا گیا شاندار ماڈل سردیوں کے اس میلے میں سب کی توجہ کا مرکز بنا- یہ برفانی مجسمہ گویا جنوبی اور شمالی چین کے درمیان ایک دلکش ربط بن گیا۔
دنیا کے سب سے بڑے آئس اینڈ سنو تھیم پارک کے طور پر معروف ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ اس سال 12 لاکھ مربع میٹر کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں شاندار آئس آرٹ کے ساتھ ساتھ موسم سرما کے کھیلوں پر مبنی سرگرمیاں، ثقافتی پرفارمنسز اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج بھی پیش کیا جا رہا ہے۔



