
18 دسمبر 2025- چین کے صوبہ حہ بے کے شہر تھانگ شان کے ایک کنڈرگارٹن میں بچے، ڈمپلنگ کی نما دستکاریاں بنا رہے ہیں۔ ملک بھر میں جمعرات کے روز ونٹر سولسٹس کی مناسبت سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔رواں سال ونٹر سولسٹس اتوار 21 دسمبر کو تھا۔ (لیو مان چھانگ/شنہوا)

ونٹر سولسٹس سال کا سب سے مختصر دن ہوتا ہے۔ چینی ثقافت میں یہ “شدید سردی” کے آغاز اور چینی ثقافت میں روایتی طور پر زرعی برادری اسےکھیتی باڑی میں وقفے کی علامت مانتی ہے۔ شمالی چین میں اس دن ڈمپلنگ کھانے کی روایت ہے، جبکہ جنوبی چین میں لوگ تھانگ یوان یعنی چاول کے آٹے سے بنا رس گلے کی طرح کا میٹھا کھاتے ہیں۔ (لیو جی لی /شنہوا)

18 دسمبر 2025- صوبہ حہ بے کے شہر ووہان کی ڈسٹرکٹ ووچھانگ میں معمر افراد کے مرکز میں خواتین ڈمپلنگ بنا رہی ہیں۔ (جاو جن /شنہوا)

18 دسمبر 2025- صوبہ جیانگ سو کے شہر یانگ جو کے ایک کنڈرگارٹن میں بچے اپنے بنائے ہوئے ڈمپلنگز کے ساتھ بے حد مسرور نظر آرہے ہیں ۔ (مینگ دی لونگ / شنہوا)

18 دسمبر 2025- چین کے صوبہ جہ جیانگ کے شہر ہوجو کی دے چِنگ کاؤنٹی کے ایک کنڈرگارٹن میں بچے اساتذہ کی رہنمائی میں ڈمپلنگ بنا رہے ہیں۔(نی لی فانگ/شنہوا)

18 دسمبر 2025-صوبہ ہینان کے شہر جی یُوان کے ایک کنڈرگارٹن میں بچے اپنی ٹیچر کے ساتھ تھانگ حولو یعنی چین کی مقبول کرنچی فروٹ اسٹک بنا رہے ہیں۔(دوان ار پھنگ /شنہوا)

18 دسمبر 2025- چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر شِنگ ہوا کے ایک سینئر کیئر سینٹر میں رضاکار اور بزرگ مل کر ڈمپلنگ اور تھانگ یوان بنا رہے ہیں۔(شی داوجی/شنہوا)

18 دسمبر 2025- چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر لیان یون گانگ کے ایک کنڈرگارٹن میں بچے اساتذہ کی مدد سے بنائے گئے ڈمپلنگ دکھا رہے ہیں۔(وانگ چھن/شنہوا)



