چین کی وزارت آبی وسائل کی 22 دسمبر کی اطلاع کے مطابق ، چین کے 14ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران، ملک میں پانی و مٹی کے کٹاؤ کے انتظامی رقبے میں 3.4 لاکھ مربع کلومیٹر سے زیادہ کا اضافہ ہوا، اور پانی اور مٹی کے نقصان کے خالص رقبے میں تقریباً 1.16 لاکھ مربع کلومیٹر کی کمی واقع ہوئی، جس سےملک بھر میں پانی و مٹی کے تحفظ کی شرح 73 فیصد سے زیادہ پر برقرار رہی، یوں انسانیت اور فطرت کے درمیان بقائے باہمی کے لئے مضبوط حمایت فراہم کی گئی ہے۔چین کے اہم علاقوں میں پانی و مٹی کے کٹاؤ کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کی سرمایہ کاری چھوٹے دریائی طاسوں کے جامع انتظامات کی مکمل طور پر حمایت کرتی ہے، جس سے 6.7 لاکھ مربع کلومیٹر رقبے پر مٹی کے کٹاؤ کو حل کیا گیا۔زیر انتظام علاقوں میں مٹی کے کٹاؤ کی شدت 15 سے 20 فیصد پوائنٹس کم ہوئی، اور ماحولیاتی نظام کے معیار اور استحکام میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔



