• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    دریائے یانگسی کے ڈیلٹا میں سائنسی و تکنیکی اختراعات کے نئے باب کا آغاز

    (CRI)2025-12-23

    چینی صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ شنگھائی کو بین الاقوامی سائنسی و تکنیکی اختراعات کا مرکز بنانے کی تاریخی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی کو موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، قومی حکمت عملی کے مطابق سائنسی و تکنیکی اختراعات کی تخلیقی صلاحیت اور اعلیٰ معیار کی صنعتی قیادت کو مستحکم کرنا چاہیے، تاکہ عالمی سطح کے سائنسی و تکنیکی اختراعات کے مرکز کی تعمیر کو مزید تیز کیا جا سکے۔

    سی پی سی کی18ویں قومی کانگریس کے بعد شنگھائی نے سائنسی و تکنیکی اختراعات کے میدان میں قیادت کا کردار فعال طور پر ادا کیا ہے۔ اس نے نہ صرف دریائےیانگسی کے ڈیلٹا کے خطے کی اختراعی صلاحیت کو مستقل طور پر بڑھایا اور سائنسی و تکنیکی اختراعات کو نئی توانائی فراہم کی، بلکہ چینی معیشت کی مستحکم اور پائیدار ترقی کے لیے اہم قوتِ محرکہ بھی مہیا کی۔ شنگھائی نے اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے ایک مضبوط مرکز کی نمو کو بھی اہم شکل دی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان