• صفحہ اول>>دنیا

    یورپی ممالک کی گرین لینڈ کے معاملے پر ڈنمارک کے موقف کی حمایت

    (CRI)2025-12-24

    23 دسمبر کو گرین لینڈ کی خوداختیار حکومت کے رہنما نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدر گرین لینڈ کا احترام نہیں کرتے۔ گرین لینڈ کی علاقائی سالمیت اور قانونی حیثیت بین الاقوامی قوانین پر مبنی ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

    ادھر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے 23 تاریخ کو سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں اس بات کا اعادہ کیا کہ فرانس ڈنمارک اور گرین لینڈ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مضبوط حمایت کرتا ہے۔ فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا ورٹونن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ ڈنمارک اور گرین لینڈ سے متعلق معاملات کا فیصلہ ڈنمارک اور گرین لینڈ کو خود کرنا چاہیے۔ سویڈن کی وزیر خارجہ ماریا مالمر سٹینر گارڈ نے کہا کہ سویڈن ڈنمارک کی مکمل حمایت کرتا ہے، اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے۔ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرین لینڈ مملکت ڈنمارک کا حصہ ہے۔ ناروے اس معاملے میں ڈنمارک کی حکومت کے موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 21 دسمبر کو امریکی ریاست لوزیانا کے گورنر جیف لینڈری کی گرین لینڈ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی کے طور پر تقرری کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے22 تاریخ کو سختی سے کہا کہ امریکہ کو "گرین لینڈ حاصل کرنا ہوگا"، اور دعویٰ کیا کہ یہ "قومی سلامتی" کے تحفظ کے لیے ہے۔

    ویڈیوز

    زبان