23 دسمبر کو چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ امریکی فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن نے مقامی وقت کے مطابق 22 دسمبر کو اعلان کیا کہ چینی کمپنی ڈی جے آئی کے تیار کردہ ڈرون اور متعلقہ اجزء کو " امریکی قومی سلامتی کے لیے ناقابلِ قبول خطرہ " کے کاروباری اداروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہےاور امریکہ میں اس کے نئے ڈرون ماڈلز کی درآمد یا فروخت پر پابندی لگائی جائے گی۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا کیا رد عمل ہے؟
چینی ترجمان لین جئین نے کہا کہ چین امریکہ کے نیشنل سکیورٹی کے تصور کو وسعت دینے، امتیازی فہرست کا تعین کرنے ، بے بنیاد طور پر چینی کاروباری اداروں پر پابندی لگانے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔امریکہ کو اپنی غلطی کو درست کر کے چینی کاروباری اداروں کے لیے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ماحول پیدا کرنا چا ہیے۔



