مقامی وقت کے مطابق 30 دسمبر کو یمن کی صورتحال میں اس وقت مزید شدت آگئی جب سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی افواج نے یمن کے جنوب مشرقی صوبے حضرموت میں مکلا بندرگاہ پر فضائی حملہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق اس حملے کا نشانہ مکلا بندرگاہ پر دو جہازوں سے اتارے گئے ہتھیار اور عسکری گاڑیاں تھیں۔
یمن کی صدراتی لیڈرشپ کونسل کے چیئرمین رشاد محمد العلیمی نے 30 دسمبر کو اعلان کیا کہ یمن کے تمام علاقوں میں فوری طور پر 90 دنوں کے لئے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے، جس کی مدت بڑھائی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یمن کی تمام بندرگاہوں اور سرحدی چوکیوں پر 72 گھنٹوں کے لیے زمینی، بحری اور فضائی ناکہ بندی نافذ کی گئی ہے۔



