مقامی وقت کے مطابق 29 دسمبر کو سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے چینی کمپنی کے زیر تعمیر "ڈینیوب کوریڈور" ہائی وے پروجیکٹ کے تعمیراتی مقام کے معائنے کے دوران تائیوان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے زور دیا کہ تائیوان عوامی جمہوریہ چین کی سرزمین کا حصہ ہے، اور سربیا مکمل سیاسی طاقت کے ساتھ ایک چین کے اصول کی حمایت کرتا ہے اور عوامی جمہوریہ چین کی حمایت کرتا ہے۔
حال ہی میں،متعدد بین الاقوامی شخصیات نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم کی غلط بیانی اور اشتعال انگیز حرکتیں خطے اور دنیا کے استحکام کو متاثر کر رہی ہیں اور بین الاقوامی برادری کو جاپان میں عسکریت پسندی کے بڑھتے ہوئے خطرناک رجحان سے ہوشیار رہنا چاہئے۔ کیوبا کے بین الاقوامی پالیسی ریسرچ سینٹر کی محقق رچل ارنسویا نے کہا کہ تاکائیچی کے حالیہ بیانات بین الاقوامی نظم، خاص طور پر علاقائی نظم پر اثر انداز ہوں گے۔ ہونڈوراس کی نیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر ایڈگر سوریانو نے کہا کہ جاپانی حکومت عسکریت پسندی کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو دنیا کے استحکام کے لیے بہت نقصان دہ ہو گی، اور اس سےموجودہ صورتحال میں جاپانی حکومت کی انتہائی غیر ذمہ داری بھی ظاہر ہوتی ہے۔



