• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    مستقبل کا "ٹیک سٹی" شیونگ آن  نیو ایریا

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-31

    31دسمبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)شمالی چین کے صوبے ، حہ بے میں شیونگ آن کا نیا علاقہ، بیجنگ کے جنوب مغرب میں تقریباً 105 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیزی سے ترقی کر تا ہوا یہ علاقہ ایک جدید شہر کے تصور کو ازسرِ نو تشکیل دے رہا ہے۔

    شیونگ آن اربن کمپیوٹنگ سینٹر کی بڑی سکرین پر، ڈیٹا کا بہاو شہر ی سرگرمیوں کے لیے کمپیوٹنگ کی مؤثر معاونت فراہم کرتا ہے، جس سے یہ مرکز، سمارٹ سٹی کا" نیورل حب" بن گیا ہے۔

    شیونگ آن نیو ایریا میں ، شیونگ آن اربن کمپوٹنگ سینٹر  کا فضائی منظر  ( تصویر بشکریہ : پبلسٹی اینڈ سائبر سپیس افیئرز بیورو ، شیونگ آن نیو ایریا)

    شیونگ آن نیو ایریا میں ، شیونگ آن اربن کمپوٹنگ سینٹر کا فضائی منظر ( تصویر بشکریہ : پبلسٹی اینڈ سائبر سپیس افیئرز بیورو ، شیونگ آن نیو ایریا)

    شیونگ آن کلاؤڈ نیٹ ورک ٹیکنالوجی کمپنی کے انفارمیشن سسٹم ڈیپارٹمنٹ کے جانگ شیو ئےشیانگ کا کہنا ہے کہ شیونگ آن نیو ایریا ، چین میں "ڈیجیٹل ٹوئن سٹی" کے تصور کو متعارف کروانے والاپہلا علاقہ ہے جہاں ہر عمارت، سڑک اور پائپ لائن کا ایک "ڈیجیٹل ٹوئن "، نیٹ ورک پلیٹ فارم پر موجود ہے۔

    ڈیجیٹل ایکو سسٹم ، ایک ہی پلیٹ فارم پر ڈیٹا پر مبنی گورننس ، سمارٹ طرزِ زندگی اور ڈیجیٹل صنعتوں کو یکجا کرتا ہے۔ یہ روایتی ڈیٹا سیلوس کو ختم کر کے وسائل کے باہمی طور پر منسلک ہونے اور اشتراک کو ممکن بناتا ہے۔

    شیونگ آن  اربن کمپیوٹنگ سینٹر  میں عملے کی رکن ، ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کر رہی ہیں ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/یوان مینگ)

    شیونگ آن اربن کمپیوٹنگ سینٹر میں عملے کی رکن ، ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کر رہی ہیں ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/یوان مینگ)

    شیونگ آن اربن کمپیوٹنگ سینٹر کے ذریعے ، مقامی ٹرانسپورٹیشن سسٹم ایک تبدیلی سے گزر رہا ہے۔ ڈیجیٹل روڈ نیٹ ورکس، انٹیلی جنٹ گاڑیوں کے ساتھ مربوط و منسلک ہیں، جس سے نقل و حمل کا ایسا ماحولیاتی نظام تشکیل پا رہا ہے جہاں "سمارٹ روڈز " اور "سمارٹ گاڑیاں" ہم آہنگ ہوکر کام کررہی ہیں۔

    شیونگ آن نیو ایریا میں رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم کے ذریعے بک کی گئی خودکار گاڑی میں سفر روزمرہ کے معمولات میں شامل ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/یوآن مینگ)

    شیونگ آن نیو ایریا میں رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم کے ذریعے بک کی گئی خودکار گاڑی میں سفر روزمرہ کے معمولات میں شامل ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/یوآن مینگ)

    شیونگ آن نیو ایریا میں زانشی سب سٹیشن کے ساتھ جڑنے والی ایک سرنگ میں، شیونگ آن نیو ایریا کی ریاستی گرڈ پاور سپلائی کمپنی کے کیبل ٹیکنیشن، وانگ وین ہاؤ نے معائنہ کرنے والے چوپایہ نما انٹیلی جنٹ روبوٹس کے ساتھ کام کیا۔

    یہ روبوٹ مرئی روشنی ، انفرا ریڈ، زہریلی گیس کے سینسرز اور آڈیو مانیٹرنگ ڈیوائسز سے لیس ہیں۔ وانگ وین ہاؤ کا کہنا ہے کہ وہ خطرناک اور تنگ ماحول میں محفوظ طریقے سے نیویگیٹ کر سکتے ہیں اور وہ ایسے کام سنبھال لیتے ہیں جو انسانوں کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔

    چوپایہ نما  انٹیلی جنٹ روبوٹ ایک سرنگ میں کام کر رہا ہے ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/سو ینگ شیانگ)

    چوپایہ نما انٹیلی جنٹ روبوٹ ایک سرنگ میں کام کر رہا ہے ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/سو ینگ شیانگ)

    شیونگ آن نیو ایریا میں چائنا موبائل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن ایکسپیرئنس سینٹر کی ایک کافی شاپ میں، ایک 5 جی روبوٹ صرف چند منٹ میں مہارت سے ایک کپ کافی بناتا ہے۔

    کافی شاپ کے آپریشنز منیجر وانگ ینگ کے مطابق ، ہر کپ میں مقررہ معیار پر پورا اترنے کو یقینی بنانے کے لیے، 5 جی روبوٹ کی 30,000 گھنٹے کی"ڈوئل آرم" جانچ کی گئی۔

    چائنا موبائل سائنس اینڈ  ٹیکنالوجی انوویشن ایکسپیرئنس سینٹر  کی ایک کافی شاپ میں کافی بنانے کاماہر  5 جی روبوٹ  ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/سو ینگ شیانگ)

    چائنا موبائل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن ایکسپیرئنس سینٹر کی ایک کافی شاپ میں کافی بنانے کاماہر 5 جی روبوٹ ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/سو ینگ شیانگ)

    یوئےرونگ پارک میں، ایک انٹیلی جنٹ گائیڈ اینڈ ٹرانسپورٹ روبوٹ ، واضح اور رواں انداز میں پارک کی خصوصیات سے متعارف کرواتا ہے۔ بائی شیاو مو ٹیکنالوجی کمپنی کے آپریشنز منیجر، یانگ لی لی کے مطابق ، یہ روبوٹ بے دوسیٹلائٹ نیویگیشن ماڈیول سے لیس ہے، جو اعلیٰ درستگی کے ساتھ رئیل ٹائم پوزیشننگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کا انٹرایکٹو ڈسپلے ،پارک کا ایک مکمل منظر پیش کرتا ہے جو سیاحوں کو اپنے راستے کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد دیتا ہے۔

    شیونگ آن   نیو ایریا  کے یورونگ پارک میں  ایک سیاح ، انٹیلی جنٹ گائیڈ اینڈ ٹرانسپورٹ  روبوٹ  کے ذریعے باغ کی سیر کر رہاہے ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/ یوان مینگ)

    شیونگ آن نیو ایریا کے یورونگ پارک میں ایک سیاح ، انٹیلی جنٹ گائیڈ اینڈ ٹرانسپورٹ روبوٹ کے ذریعے باغ کی سیر کر رہاہے ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/ یوان مینگ)

    ایک سمارٹ کمیونٹی میں، گھر کا انٹیلی جنٹ سسٹم روزمرہ کی زندگی کو آسان اور آرام دہ بناتا ہے۔ چائناکمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ کے تحت CCCC پراپرٹی سروسز کے کسٹمر سروس منیجر، چھینگ چھینگ،اس نظام کے بارے میں بتاتے ہیں کہ مرکزی کنٹرول پینل رہائشیوں کو گھر بھر میں روشنی، سایہ، ہوا کے گزر اور گھر کے تفریحی نظام کو باآسانی منظم کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

    اس سب کے پیچھے ایک مضبوط عملی ڈھانچہ ہے۔ شیونگ آن نیو ایریا کا کلاؤڈ بیسڈ ملٹی میٹر سسٹم پانی، بجلی، گیس اور حرارت کو مانیٹر کرتا ہے اور تمام ڈیٹا کو ایک متحدہ سمارٹ انرجی پلیٹ فارم میں بھیجتا ہے جو شہر کو زیادہ مؤثر اور محفوظ طریقے سے فعال رکھنے کو یقینی بناتا ہے۔

    اربن گورننس کے "دماغ" سے لے کر روزمرہ کی نقل و حرکت کے "دست و پا " اور گھریلو زندگی کی "حسیات" تک، ٹیکنالوجی شیونگ آن نیو ایریا میں پرسکون انداز میں رواں ہےاور اس نئے شہر کو منفرد زندگی عطا کرتی ہے۔

    مستقبل کیسا ہوگا ؟اس کا جواب شیونگ آن نیو ایریا میں نظر آ رہا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان