• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    چھاتھانگ: بیجنگ کی 167 سال پرانی سہ پہر کی چائے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-31

    31دسمبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)بیجنگ میں جیسے ہی گھڑی سہ پہر کے 3 بجاتی ہے، مقامی لوگ اور سیاح سہ پہر کی ایک خاص روایت کے مطابق "چھا تھانگ" کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ یہ تقریباً 167 برس سے بیجنگ کی ثقافت کا حصہ ہے۔

    نام سن کر لگتا ہے جیسے یہ عام چائے ہی ہوگی، مگر حقیقت میں چھاتھانگ عام چائے نہیں، بلکہ باجرے کے آٹے سے تیار کیا جانے والا ایک گرم اور سادہ سا سوپ ہے، جسے عموماً خشک میوے، کیرامل سیرپ یا دوسری میٹھی چیزیں ڈال کر پیش کیا جاتا ہے۔ ہلکے مگر خوشگوار ذائقے والی یہ چائے سالہا سال سے بیجنگ میں سہ پہر کی خاص روایتی چائے تسلیم کی جاتی ہے۔

    اگر آپ کبھی بیجنگ جائیں تو کسی سہ پہر اس منفرد چائے کو ضرور پیجیے گا-

    ویڈیوز

    زبان