• صفحہ اول>>دنیا

    نکولس مادورو ملک کے واحد قانونی صدر ہیں، وینزویلا کی نائب صدر کا اعلان

    (CRI)2026-01-04

    مقامی وقت کے مطابق 3 جنوری کو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ وینزویلا کے انتظام کے لیے افراد کا انتخاب کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ کہ وینزویلا کے "صحیح راستے پر واپس آنے" تک وہ اس کے انتظام کے لیے ایک ٹیم تشکیل دیں گے۔

    اسی روز ، وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے وینزویلا پر امریکی فوجی حملے کے بارے میں خطاب کیا۔ روڈریگز نے کہا کہ وینزویلا نے قومی دفاعی کمیٹی کا اجلاس باضابطہ طور پر بلایا ہے، کمیٹی نے وینزویلا کے صدر مادوو اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا اہم مطالبہ کیا ہے۔ روڈریگز نے کہا کہ مادورو وینزویلا کے واحد قانونی صدر ہیں، اور یہ ملک کبھی بھی کسی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔

    روس کی وزارت خارجہ نے 3 جنوری کو وینزویلا کی صورتحال پر تیسری مرتبہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ روس ، امریکہ سے موجودہ موقف پر نظرثانی کرنے اور اس خودمختار ملک کے قانونی طور پر منتخب صدر اور ان کی اہلیہ کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

    3 جنوری کو ہی، یورپی پارلیمنٹ نے وینزویلا میں امریکی فوجی مداخلت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں، جو خطے کے استحکام کو مزید متاثر کرتے ہیں اور مغرب کی اپنی ساکھ کو کمزور کرتے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان