
4جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، چین میں ہفتے کو اختتام پذیر ہونے والی سال نو کی تین روزہ تعطیلات کے دوران 6.61 ملین سے زائدسرحد پار ٹرپس ریکارڈ کیے گئے ۔
نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، سرحد پار یومیہ ٹرپس میں سال بہ سال 28.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
اس تعطیلات کے دوران غیر ملکی سیاحوں کے سرحد پار ٹرپس میں، 2025 کے اعداد و شمار کے مقابلے میں 29.8 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ تعداد 828,000 رہی ۔ ان غیر ملکی مسافروں میں سے 292,000 چین کی ویزا فری پالیسی کے تحت چین میں داخل ہوئے جو سال بہ سال 35.8 فیصد کا اضافہ ہے۔



