• صفحہ اول>>دنیا

    دنیا میں صرف ایک چین ہے، عالمی شخصیات

    (CRI)2026-01-05

    متعدد ممالک کی اہم شخصیات کا کہنا ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے۔ چین کے علاقے تائیوان کے حوالے سے جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے غلط بیانات فوجی توسیع کو آگے بڑھانے کے ان کے ارادے کی عکاسی کرتے ہیں، جس سے علاقائی کشیدگی میں اضافے کا شدید خدشہ ہے۔

    چین-جنوبی افریقہ دو طرفہ تعلقات پر جنوبی افریقہ کے محکمہ خارجہ کی قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل زودوا لالی نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے۔ تائیوان چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ یہ ہمارے لیے قابلِ بحث سوال کے بجائےایک حقیقت ہے۔ نائجیریا کے بین الاقوامی امور کے ماہر افیم اُبی کاماننا ہے کہ تائیوان سے متعلق کوئی بھی مسئلہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔ جاپانی وزیر اعظم کے ریمارکس سے صرف کشیدگی بڑھے گی اور جاپان کو خطے میں اپنی فوجی توسیع بڑھانے کی ترغیب ملے گی، جس سے ایشیا پیسیفک میں سلامتی کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن نائجل فاریج کا کہنا ہے کہ یہ غلط بیانات نہ صرف چین اور جزیرہ نما کوریا کے لئے علاقائی خطرے کا باعث بنیں گے بلکہ پوری بین الاقوامی صورتحال کے استحکام کے لیے بھی حقیقی خطرہ ثابت ہوں گے۔ سانائے تاکائیچی کے غلط بیانات نے بین الاقوامی نظم و نسق کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان