• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    بیجنگ میں ، چین-برکس نئی معیاری پیداواری صلاحیتوں کا تحقیقاتی مرکز

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-05

    5 جنوری کو وزارتِ سائنس وٹیکنالوجی نے بیجنگ میں چین-برکس نئی معیاری پیداواری صلاحیتوں کےتحقیقاتی مرکز کے آغاز کا اعلان کیا۔

    یہ مرکز برکس تعاون کے دائرے میں تحقیق کے تبادلے اور تعاون کے لیے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہوگا۔ مرکز کی توجہ ، نئی معیاری پیداواری صلاحیتوں پر مشترکہ نظریاتی اور عملی مطالعات پر مرکوز ہوگی، اس کے علاوہ سائنسی و تکنیکی جدت پر تعاون، عملے کے تبادلے اور پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں کے ذریعے دنیا کے تناظر میں بین الشعبہ جاتی صلاحیت کو فروغ دینا نیز پالیسی سازی ، برکس رکن ممالک اور شراکت دار ممالک کے مابین مشترکہ خوشحالی کے لیے فیصلہ سازی میں مدد فراہم کرنے کی خاطر ایک مشترکہ تحقیقی نیٹ ورک کی ترقی بھی اس مرکز کے اہداف میں شامل ہے۔

    چین کے نائب وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چھین جیاچھانگ کا کہنا ہے کہ برکس ممالک کے لیے نئی معیاری پیداواری صلاحیتوں کی مشترکہ ترقی باہمی فائدے کے تعاون کو گہرا کرنے کا ایک اہم میدان ، شمولیتی اور مشترکہ ترقی کا طاقتور انجن اور انسانیت کے لیے مشترکہ مستقبل کی تعمیر کی جانب ایک مؤثر قدم ہے۔

    ویڈیوز

    زبان