
5جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)چینی قمری کیلنڈر کے مطابق ، 2025 سانپ کا سال ہےجو اب اختتام پذیر ہونے والا ہے۔ فروری میں نئے چینی سال کاآغاز ہوگا اور سال 2026 ، گھوڑے کا سال ہوگا۔ بے پناہ توانائی کی علامت گھوڑا ، چینی ثقافت میں بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
چین میں جشنِ بہار کے موقع پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹیلی وژن شو، سپرنگ فیسٹیول گالا نےاسی ثقافتی روح کا اظہار کرتے چار شاندار گھوڑوں پر مشتمل خصوصی لوگو جاری کیے ہیں ۔ ان چاروں گھوڑوں کے ڈیزائنز قدیم چینی شاعری، نوادرات اور کرداروں سے متاثر ہیں۔

(تصویر : سی ایم جی )
لوگو کے چاروں گھوڑوں کے نام ،چین کے محب وطن شاعر چو یوآن (278-340 ق م )کی قدیم نظم "لی ساو" معنی رخصت ہونے کے بعد کا غم ، سے لیے گئے ہیں۔
شعر "چھینگ چی جی یی چھہ چھینگ شی" (乘骐骥以驰骋兮) میں ان چار گھوڑوں کے نام شامل ہیں — چھی چھی، جی جی، چھہ چھہ اور چھینگ چھینگ ، جن میں سے ہر ایک میں "گھوڑے" کا چینی کردار موجود ہے۔ جب ان ناموں کو ملا دیا جائے تو مطلب بنتا ہے " دوڑتا ہوا، آگے بڑھتا ہوا گھوڑا "۔
ماسکوٹ کےچار میں سے تین ڈیزائنز ،چینی فنون لطیفہ کی تاریخ میں پیش کردہ مشہور گھوڑوں سے لیے گئے ہے، جن میں مغربی جو شاہی دور (1046-771 ق م) ہان شاہی دور (206 ق م-220 عیسوی) اور تھانگ شاہی دور (618-907) شامل ہیں جب کہ چوتھا ڈیزائن پرزیوالسکی گھوڑے کا ہے، جو دنیا میں خالص جنگلی گھوڑے کی وہ واحد نسل ہے جو اب بھی زندہ ہے۔ یہ سب مل کر چینی ثقافتی ورثے کو جدت کی متحرک روح کے ساتھ یکجا کرتے ہیں۔

پہلے ماسکوٹ،چھی چھی کا ڈیزائن مغربی جو سلطنت کے کانسی سے بنے گھوڑے کی شکل کے زون (شراب کےبرتن) سے لیا گیا ہے ۔
کانسی سے بنے ہوئے گھوڑے کی شکل کے اس زون کی اونچائی 32.4 سینٹی میٹر اور چوڑائی 34 سینٹی میٹر ہے۔ قربانی سے متعلقہ یہ برتن زندگی کا احساس دیتا ہے اور اس پر سادہ سا ، گول نمونہ بنا ہوا ہے۔ اس کے سینے اور پیٹھ پر 3000 سال پہلے گھوڑوں کی بلوغت کے اعلان کی تقریب کا ریکارڈ 105 چینی کیریکٹرز پر مشتمل تحریر کے ذریعے بیان ہواہے۔

چین کے قومی میوزیم میں نمائش کے لیے رکھا گیا، مغربی جو سلطنت کے کانسی سے بنے گھوڑے کی شکل کا زون ۔ (تصویر/نیشنل میوزیم آف چائنا)
کانسی کا یہ برتن 1955 میں، میئے شیان کاؤنٹی کے گاؤں لی ٹسن سے نکالا گیا، جو شمال مغربی چین کے صوبے شانسی میں واقع ہے۔یہ فن اور عملی استعمال کا ایک نمائندہ امتزاج ہے جو اب نیشنل میوزیم آف چائنا کے مستقل مجموعے میں شامل ہے۔اس کا ہموار، خوبصورت ڈیزائن اور شاندار نیلا و سیاہ رنگ قدیم چین میں اس گھوڑے کی شاہی حیثیت اور مثالی خوبصورتی کی علامت ہے۔ اس کی نفاست، عزم اور جواں امنگ کی چمک سے سر بلندی کے مستقل تعاقب کے تصور کی عکاسی ہوتی ہے۔

(تصویر : سی ایم جی )
دوسرا گھوڑا ہے جی جی، جو ہان شاہی دور (206 ق م - 220 عیسوی) کے مشہور کانسی کے گھوڑے کے مجسمے سے متاثر ہے۔ اس کے پر، پرواز کے خوبصورت انداز میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ یہ زندگی کی علامت اور ترقی کے بھرپور جوش کی نمائندگی کرتا ہے، جو نئے چیلنجز کی طرف اڑنے کے لیے تیار ہے۔
کانسی کا یہ گھوڑا، 1960 کی دہائی میں چین کے صوبے گانسو کے شہر وووئے میں، مشرقی ہان شاہی دور کے (25-220) لیئے تھائی مقبروں سے دریافت ہوا تھا جو کہ اب گانسو کے صوبائی عجائب گھر میں محفوظ ہے۔ اس کی تصویر 1983 میں چینی سیاحت کی علامت بن گئی تھی۔

27 اکتوبر 2023 ۔ گانسو کے صوبائی عجائب گھر میں محفوظ ، ہان شاہی دور (206 ق م - 220 عیسوی) کا کانسی کے گھوڑے کا مشہور مجسمہ ۔ (شنہوا/وانگ یوگو)
نومبر میں، چین کی وزارت ثقافت و سیاحت نے 2026 کے جشنِ بہار کے لیے کانسی کے ایک مشہور مجسمے سے متاثر اس مبارک مانے والے گھوڑے کا میسکوٹ پیش کیا۔ وزارت نےاس سے متعلقہ مختلف مصنوعات کے اجرا کا بھی تذکرہ کیاجن میں نرم کھلونے، بلائنڈ باکس اور فرج میگنیٹ وغیرہ کے ساتھ ساتھ جشنِ بہار سے منسوب اشعار، سرخ لفافے اور لالٹینیں بھی دنیا بھر میں جشنِ بہار کی تقریبات میں استعمال کی جائیں گی۔

(تصویر : سی ایم جی )
چھہ چھہ ،تانگ سلطنت (618-907) کے معروفچمکیلے روغن والے"سہ رنگی" گھوڑے کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ اپنی تین حصوں والی منفرد ایال کے لیے مشہور ہے۔ سرپٹ دوڑنے کے لیے تیار ، دم اٹھائے ہوئے جرات مند، پراعتماد انداز میں کھڑا ہوا یہ گھوڑا چھہ چھہ ، تھانگ شاہی دور کی شان و شوکت کے ساتھ ساتھ ،خود اعتمادی اور طاقت کے جوش کو بھی عیاں کرتا ہے ۔

پیلس میوزیم میں رکھا گیا ، چمکیلے روغن والے"سہ رنگی" گھوڑے کا مجسمہ (تصویر : پیلس میوزیم )
چکنی مٹی کے سہ رنگی ظروف ، زیادہ تر عنبر، سبز، اور پیلاہٹ مائل سفید رنگ کے روغن سے کی جانے والی ایک ہمہ گیر طرزِ آرائش ہے ۔ بیسویں صدی کے اوائل میں صوبہ حی نان کے شہر لویانگ کے مانگ شان پہاڑوں میں سہ رنگی روغن والے ظروف بڑی تعداد میں دریافت کیے گئے، جنہیں محققین کی طرف سے بے حد توجہ ملی۔ ایسے برتن خاص طور پر تھانگ شاہی خاندان اور اس کے مقبروں کے مجسموں سے منسلک ہیں، لہٰذا انہیں چینی زبان میں تھانگ سان ٹسائی بھی کہا جاتا ہے۔

(تصویر : سی ایم جی )
چھینگ چھینگ ، پرزیوالسکی نسل کے گھوڑے سے متاثر ہو کر تخلہیق کیا گیا ہے۔ پرزیوالسکی ، دنیا میں اصل جنگلی گھوڑے کی باقی رہ جانے والی واحد نسل ہے جو فطرت کی لچک، انسانیت اور ماحول کے مابین ہم آہنگی کی نمائندگی کرتا ہے۔ اپنی مضبوط جسامت اور چست ڈھانچے کے ساتھ، چھینگ چھینگ ماحولیاتی تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کو بیان کرتا ہے۔
چین میں پرزیوالسکی گھوڑوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر چکی ہے، جو کل عالمی آبادی کا ایک تہائی ہے۔

چین کے شمال مغربی علاقے نینگ شیا حوئی خود اختیار علاقے کے حیلان ماؤنٹین نیچر ریزرو میں سرپٹ دوڑتے پرزیوالسکی گھوڑے۔ (شِنہوا/جانگ حےفان)
پرزیوالسکی کا گھوڑا 60 ملین سال سے زیادہ کی ارتقائی تاریخ کا حامل ہے۔ یہ نسل شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے جونگ گار طاس اور منگولیا کے کچھ حصوں کی مقامی نسل ہے جو چین میں قومی سطح کے اول درجے کے محفوظ جانور وں میں شامل ہے جب کہ عالمی سطح پر یہ خطرے سے دوچار جانوروں میں شامل ہے۔
1985 میں، چین نے بیرون ملک سے پرزیوالسکی گھوڑوں کو دوبارہ لانے کے لیے ایک پروگرام شروع کیا اور سنکیانگ اور گانسو میں افزائش نسل کے مراکز قائم کیے۔ سائنسی تحفظ کی برسوں پر محیط کوششوں، رہائش گاہ وں کی بحالی، نگرانی کے پیشہ ورانہ نظام اور جنگل میں دوبارہ چھوڑنے کے مرحلہ وار پروگرامز کے ذریعے، اس کی آبادی میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔



