
5جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن) 4 جنوری کو بیجنگ میونسپل ایکولوجی اینڈ انوائرمنٹ بیورو نے اعلان کیا کہ 2025 میں بیجنگ صرف ایک دن شدید فضائی آلودگی سے متاثر ہوا، جو 2013 میں ریکارڈ کیے گئے 58 دنوں کے مقابلے میں تقریباً 98.3 فیصد کی زبردست کمی ہے اور اس سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ چین کے دارالحکومت میں شدید آلودہ دنوں کا تقریباً خاتمہ ہو چکا ہے۔
یہ ایک تاریخی کامیابی ہے جس میں سال 2025 میں ، شہر کی PM2.5 کا سالانہ اوسط ارتکاز ، 27.0 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہا، جو نگرانی کے آغاز کے بعد سے پہلی بار 30 مائیکروگرام کی حد سے نیچے آیا ہے۔ 2013 میں، اس کے PM2.5 کا سالانہ اوسط ارتکاز 89.5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تھا۔ بیورو کے مطابق،فضائی آلودگی اس شہر کا ایک نمایاں مسئلہ تھی جس سے شہری ترقی کی رفتار محدود ہوتی تھی اور عوام کی صحت پر بھی برا اثر پڑتا تھا۔اس اہم چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے، بیجنگ نے "نیلے آسمان کے لیے دفاعی جنگ" شروع کی جس میں بالآخر کامیابی حاصل ہوئی۔



