• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    سال 2025 ،1961 کے بعد سے چین کا گرم ترین سال تھا

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-05

    5جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن) 5 جنوری کو چین کی موسمیا تی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ 2025، چین کا سب سے گرم سال ریکارڈ کیا گیا، جس میں اوسط درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس تھا۔ قومی موسمیاتی مرکز کے سینیئر انجینئر شی شوائی کہتے ہیں کہ یہ درجہ حرارت ملک کے معمول کے سالانہ اوسط درجہ حرارت 9.9 ڈگری سیلسیس سے 1.1 ڈگری سیلسیس زیادہ تھا ۔ پچھلے سال، سنکیانگ، جیانگشی اور حوبے سمیت صوبائی درجے کے 16 خطوں میں 1961 کے بعد سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

    شی شوائی کے مطابق ، پچھلے سال بیجنگ نے 1961 کے بعد سب سے زیادہ سالانہ بارش ریکارڈ کی اور شمالی چین میں بارش کے موسم کی طوالت اور بارش کی کل مقدار کا تاریخی ریکارڈ بنا ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شمالی چین کو کم درجہ حرارت، برف باری اور منجمد کر دینے والی بارش کے ممکنہ منفی اثرات کے لیے تیار رہنا چاہیئے، جب کہ ملک کے جنوبی حصوں کو موسمی خشک سالی سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

    ویڈیوز

    زبان