5جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن) کاشغر کے شمالی سرےپر چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی حوانگ دی ٹاون شپ میں ایک بڑی مویشی منڈی ہے، جو کہ ایشیا کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے ۔یہاں لوگوں کی اس قدر بھیڑ اور چہل پہل ہوتی ہے کہ یوں لگتا ہے جیسے کوئی جشن ہو۔ اس بازار کی سب سے بڑی خاصیت اس کا قدیم اور پراسرار تجارتی طریقہ ہے۔
اس قدیم طریقے میں ، مویشیوں کا انتخاب کرتے وقت لوگ اب بھی ،تین مرتبہ چھو نے، ایک مرتبہ اٹھانےاور ایک مرتبہ دیکھنے کے روایتی طریقے پر عمل کرتے ہیں اور خاموشی اور رازداری کے ساتھ آستینوں میں بھاو تاو اور خریداری کا سودا کرتے ہیں۔
آئیے آپ بھی ہمارے ساتھ سنکیانگ کی اس مویشی منڈی کا دورہ کریں اور دیکھیں کہ یہ قدیم اور پراسرار "زیر آستین بھاو تاو" کیسے کیا جاتا ہے۔



