• صفحہ اول>>دنیا

    امریکہ وینزویلا پر دباؤ ڈالنے کے لیے اقتصادی کنٹرول کو استعمال کر رہا ہے، سینئر امریکی اہلکار  کا اعتراف

    (CRI)2026-01-06

    مقامی وقت کے مطابق پانچ جنوری کو ، وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ وینزویلا کی معیشت پر عملاً کنٹرول حاصل کر کے، اسے ایک لیور کے طور پر استعمال کر رہا ہے تاکہ نئی قیادت کو ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق کام کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

    اسٹیفن ملر نے انکشاف کیا کہ وینزویلا کے حکام نے نجی طور پر امریکہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ امریکہ کی طرف سے پیش کردہ "شرائط، ضروریات اور ضوابط" کو پورا کریں گے۔ ملر نے کہا کہ وینزویلا کو تجارت کرنے اور اپنی معیشت کو چلانے کے لیے امریکی اجازت درکار ہے، "لہذا امریکہ غالب پوزیشن میں ہے۔"

    اسی دن نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ فلورس کو نیویارک میں وفاقی ضلعی عدالت میں پہلی بار پیش کیا گیا جہاں نکولس مادورو نے خود پر امریکہ کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات سے انکار کیا ۔ عدالت نے مادورو کو حکم دیا کہ وہ 17 مارچ کو سماعت کے لیے دوبارہ عدالت میں پیش ہوں۔

    ویڈیوز

    زبان